Maktaba Wahhabi

101 - 704
کی راہ دکھائیں، حلال وحرام، اور حق وباطل کے درمیان تفریق کرنا سیکھائیں، اور ان کی رہنمائی اس سیدھی راہ کی طرف کریں جس کا نام دینِ اسلام ہے ، جسے لے کر تمام انبیاء ورسل اپنے رب کی طرف سے مبعوث ہوئے، اور جو انسانوں کے بنائے ہوئے افکار ونظریات کا مجموعہ نہیں۔[1] ہندوستان اور اس کے مذاہب دیارِ ہند اپنے رقبہ کی وُسعت اور رہنے والوں کی کثرت کے سبب ایک مستقل براعظم کی حیثیت رکھتا ہے، اور اس کے تین قدیم مشہور مذاہب ہیں ؛ ہندو اِزم، بُدھ اِزم اور جین اِزم۔ ہندو مذہب کا کوئی معروف بانی معلوم نہیں۔ البتہ بدھ مذہب کا بانی بُدّھا ،او رجین مذہب کا بانی مہابیر سوامی تھا۔ ہندوستان کا ایک مذہب سکِھ مذہب بھی ہے جس کا بانی گرونانک تھا۔ (1) ہندو اِزم: ہندو اِزم ہندوستان میں رہنے والی قدیم ترین قوموں کے تجارب کے ثمرات سے عبارت ہے ، جن کے نتیجے میں ہندوازم مذہب نے جنم لیا۔یہ افکار اس وقت سے جمع ہوتے رہے جب آرین فاتحین، میلادِ مسیح سے پندرہ سو سال پہلے ہندوستان میں داخل ہوئے ، پھر آٹھویں صدی قبل مسیح میں برہمن کاہنوں کے ہاتھوں اُسے ترقی ملی، جنہوں نے بزعم خویش یہ سمجھ لیا تھا کہ وہ معبودوں کا ایک حصہ ہیں ، پھر تیسری صدی قبل مسیح میں دوبارہ ’’منوشاستر‘‘ کے قوانین کے ذریعہ اُسے مزید ترقی دی گئی، وہ منو شاسترجسے ویدوں کی شرح کہا جاتا ہے۔اسی تیسری کوشش کے ذریعہ ہندو ازم کے خدوخال اوراس کے مبادی اور اصول واضح ہوکر سامنے آئے۔ ہندواِزم میں صحیح معنوں میں توحید کا کوئی تصور نہیں ۔ہندو بہت سے معبودوں میں اعتقاد رکھتے ہیں جن کی وہ پرستش کرتے ہیں، اور اُن پر چڑھاوے چڑھاتے ہیں ۔ نوی صدی قبل مسیح میں ہندو کاہنوں نے اپنے تمام معبودوں کو ایک معبود میں جمع کردیا، جس کے بارے میں ان کا اعتقاد ہے کہ اس نے پوری کائنات کو اپنی ذات سے نکالا ہے۔اور انہوں نے اس معبود ِ واحد کو تین نام دیئے :’’برہما‘‘ اس اعتبار سے کہ وہ کائنات کا مُوجد ہے ، اور ’’وِشنو‘‘اس اعتبار سے کہ وہ اس کی حفاظت کرنے والا ہے، اور’’سِیوا‘‘اس اعتبار سے کہ وہ اسے ہلاک کرنے کی قدرت رکھتا ہے ۔ ہندوؤں کا یہ بھی عقیدہ ہے کہ ان کے تمام معبودان کرشن کی ذات میں حلول کرگئے، اور اس طرح لاہوت ناسوت میں حلول کرگیا؛ چنانچہ ان کے نزدیک کرشن کی وہی حیثیت ہے جو مسیحیوں کے نزدیک عیسیٰ علیہ السلام کی۔ بعض مسلمان محققین کا خیال ہے کہ مسیحیوں نے ہندؤں سے ہی یہ عقیدہ لیا کہ اللہ، مسیح ،مریم اور روح القدس میں حلول کرگیا ہے۔ ہندو اِزم میں انسانوں کے چار طبقے:…برہمن ہندوؤں نے انسانوں کو چار طبقوں میں تقسیم کردیا ہے ؛برہمن،
Flag Counter