ہوگئے اور وفات پاگئے، اور دار النابغہ صغریٰ میں دفن کردیئے گئے۔
عبدالمطلب اور عبداللہ کے بھائیوں اور ان کی بہنوں کو اس کا بہت غم ہوا۔ اُس وقت آمنہ سے اُن کی شادی کو صرف تین مہینے ہوئے تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکاح کے پہلے مہینے سے ہی اپنی ماں کے پیٹ میں پرورش پا رہے تھے۔
ایک قول یہ ہے کہ عبداللہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت کے دو ماہ بعد وفات پائی، اور بعض کہتے ہیں : سات ماہ کے بعد، اور بعض: ایک سال کے بعد، اور بعض: دو سال کے بعد۔ ان کے علاوہ بھی دیگر اقوال ہیں۔ لیکن واقدی اور ان کے کاتب ابن سعد کے نزدیک پہلا قول ہی راجح ہے، یعنی عبداللہ کی جب وفات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم رحم ِمادر میں تھے۔ اور سب سے بڑی یتیمی اور یتیمی کا سب سے اعلیٰ مرتبہ یہی ہے۔
****
|