Maktaba Wahhabi

588 - 704
((إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّـهِ وَالْفَتْحُ ﴿1﴾ وَرَأَيْتَ النَّاسَ يَدْخُلُونَ فِي دِينِ اللَّـهِ أَفْوَاجًا ﴿2﴾ فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا)) ’’ اے میرے نبی! جب اللہ کی مدد آگئی ہے، اور مکہ فتح ہوگیا ہے، اور آپ لوگوں کو دیکھ رہے ہیں کہ وہ گروہ در گروہ اللہ کے دین میں داخل ہو رہے ہیں، تو آپ اپنے رب کی پاکی بیان کیجیے، اس کی حمد وثنا کیجیے اور اس سے مغفرت طلب کیجیے، بے شک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے۔ ‘‘ اس فتحِ اعظم کے فطری نتائج میں سے یہ تھا کہ پورے جزیرہ عرب میں سیاسی اور دینی دونوں محاذوں پر مسلمانوں کا پوری طرح کنٹرول ہوگیا، اور عربوں کے لیے دائرئہ اسلام میں داخل ہوجانے کے سوا اور کوئی چارئہ کار نہ رہا، اور فتح کے بعد آنے والے دو سالوں میں یہ کام مکمل ہوگیا، اور امتِ اسلامیہ اسلام کا پیغام لے کر پورے عالم میں پھیل جانے کے قابل ہوگئی، اور اللہ کے جس فیصلہ کو پورا ہونا تھا وہ ہو کر رہا، اس راہ میں کون روڑ اٹکا سکتا تھا۔ ****
Flag Counter