Maktaba Wahhabi

566 - 704
((يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِذَا ضَرَبْتُمْ فِي سَبِيلِ اللَّـهِ فَتَبَيَّنُوا وَلَا تَقُولُوا لِمَنْ أَلْقَىٰ إِلَيْكُمُ السَّلَامَ لَسْتَ مُؤْمِنًا تَبْتَغُونَ عَرَضَ الْحَيَاةِ الدُّنْيَا فَعِندَ اللَّـهِ مَغَانِمُ كَثِيرَةٌ)) [النسائ:94] ’’ اے ایمان والو! جب تم اللہ کی راہ میں سفر کر رہے ہو، تو تحقیق کر لیا کرو، اور اگر کوئی تمہیں سلام کرے، تو اس سے یہ نہ کہو کہ تو مسلمان نہیں ہے، تمہارا مقصد دنیاوی زندگی کا سامان حاصل کرنا ہوتا ہے، جبکہ اللہ کے پاس بہت ساری غنیمتیں ہیں۔ ‘‘ ابن اسحاق نے ذکر کیا ہے کہ قبیلۂ غطفان کے سردار عُیینہ بن حصن نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عامر کی دیت طلب کی۔ اُس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک درخت کے سایہ میں تشریف فرما تھے، اور اَقرع بن حابس مُحلم کا دفاع کر رہا تھا۔ بالآخر عامر کے خاندان والے دیت دینے پر راضی ہوگئے۔ [1] ****
Flag Counter