Maktaba Wahhabi

290 - 704
انہوں نے ظاہر میں تو اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کردیا، لیکن اپنے دلوں میں کفروشرک چھپائے رکھا، تاکہ اپنے سماجی اور اقتصادی منافع کی حفاظت کرسکیں، اورمدینہ میں زندگی گزار سکیں ۔ وہ اپنے اس ظاہر وباطن میں فرق واختلاف کی وجہ سے نفاق میں مبتلا ہوگئے اور اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اپنے دلوں میں دشمنی اور بغض وکینہ کو جگہ دے دی۔ پھر تو مسلمانوں کے خلاف سازشیں کرنا ان کی عادت بن گئی، اور اس طرح انہوں نے کفر صریح اور شرکِ ظاہرکی راہ چھوڑ کر نفاق کی راہ اختیار کرلی اور مدنی سوسائٹی میں وہ اس طرح در آئے کہ انہوں نے یہود اور مخلص انصاری مسلمانوں کے علاوہ ایک تیسرے خبیث عنصر کو جنم دیا، جنہیں اسلامی تاریخ منافق کا نام دیتی ہے۔ اور ان تمام منافقین کا سردار عبداللہ بن ابی بن سلول تھا۔ ****
Flag Counter