Maktaba Wahhabi

248 - 704
سوار کردیا گیا، پھر جبریل علیہ السلام مجھے لے کر چلے، یہاں تک کہ میں آسمانِ دنیا پر آگیا، وہاں دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا: پوچھا گیا یہ کون ہے؟ کہا: جبریل ، پوچھا گیا :اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )، پوچھا گیا : کیا انہیں بلایا گیا ہے، کہا:ہاں، کہاگیا:ان کو خوش آمدید کہتا ہوں ، کیا ہی اچھا آنے والا آیا ہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں آدم علیہ السلام تھے۔ جبریل علیہ السلام نے کہا: یہ آپ کے باپ آدم علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، تو میں نے انہیں سلام کیا، اور انہوں نے سلام کا جواب دیا، پھر کہا: خوش آمدید کہتا ہوں ، نیک بیٹے اور نیک نبی کو۔ پھر مجھے اُوپر لے جایاگیا، یہاں تک کہ دوسرا آسمان آگیا، اس کا دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا:کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟جبریل علیہ السلام نے کہا: ہاں، کہا: انہیں میں خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں یحییٰ اور عیسیٰ علیہما السلام ملے، یہ دونوں آپس میں خالہ زاد بھائی تھے، جبریل علیہ السلام نے کہا: یہ یحییٰ اور عیسیٰ ہیں ، انہیں آپ سلام کیجیے ، میں نے سلام کیا، تو دونوں نے جواب دیا، اور کہا: ہم خوش آمدید کہتے ہیں اپنے نیک بھائی اور نیک نبی کو۔ پھر مجھے تیسرے آسمان تک لے جایاگیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں، کہاگیا: انہیں خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں یوسف علیہ السلام ملے، جبریل علیہ السلام نے کہا: یہ یوسف علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، میں نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔ پھر مجھے چوتھے آسمان تک لے جایاگیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں، کہاگیا: ان کو خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والاآیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاں ادریس علیہ السلام ملے، جبریل علیہ السلام نے کہا: یہ ادریس علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، میں نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔ پھر مجھے پانچویں آسمان تک لے جایا گیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا : اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں، کہاگیا: انہیں میں خوش آمدید کہتا ہوں ، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاںہارون علیہ السلام ملے، جبریل علیہ السلام نے کہا: یہ ہارون علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، میں نے انہیں سلام کیا، تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔ پھر مجھے چھٹے آسمان تک لے جایاگیا،اور دروازہ کھولنے کے لیے کہا گیا،تو پوچھا گیا: یہ کون ہے؟ کہا : جبریل۔ پوچھا گیا: اور آپ کے ساتھ کون ہیں ؟ کہا: محمد( صلی اللہ علیہ وسلم )، پوچھا گیا: کیا انہیں بلا بھیجا گیا ہے؟ کہا: ہاں، کہاگیا: انہیں میں خوش آمدید کہتا ہوں، بہت ہی اچھا آنے والا آیاہے، پھر دروازہ کھول دیا گیا، جب میں اندر داخل ہوا تو وہاںموسیٰ علیہ السلام ملے، جبریل علیہ السلام نے کہا: یہ موسیٰ علیہ السلام ہیں ، انہیں سلام کیجیے ، میں نے انہیں سلام کیا،تو انہوں نے جواب دیا، اور کہا: خوش آمدیدہونیک بھائی اور نیک نبی کو۔جب میں ان سے آگے بڑھا، تو رونے لگے، اُن سے پوچھا گیا : آپ کیوں روتے ہیں ؟ موسیٰ علیہ السلام نے کہا: میں اس لیے
Flag Counter