اللہ تعالیٰ نے دینِ اسلام کو مکمل کردیا اوراس کی خبر دیتے ہوئے حجۃ الوداع میں مندرجہ ذیل آیت نازل فرمائی: ((الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي وَرَضِيتُ لَكُمُ الْإِسْلَامَ دِينًا)) [المائدہ:3] ’’آج میں نے تمہارے لیے تمہارا دین مکمل کردیا، اور اپنی نعمت تم پر تمام کردی، اور اسلام کو بحیثیت دین تمہارے لیے پسند کیا۔‘‘ کیا ہی عظیم تر ہے یہ دین اور کیسی معزز ومکرم ہے یہ نعمت۔ تمام تعریفیں، تمام شکر اور تمام مدح وثنا صرف ربّ العالمین کے لیے ہیں۔ **** |
Book Name | الصادق الامین |
Writer | ڈاکٹر محمد لقمان سلفی |
Publisher | الفرقان ٹرسٹ |
Publish Year | |
Translator | ڈاکٹر محمد لقمان سلفی |
Volume | |
Number of Pages | 704 |
Introduction |