Maktaba Wahhabi

118 - 704
بہت ہی عمدہ بات سنی گئی ہے۔ ایک فصیح آدمی کہہ رہا تھا کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ، پھر میں اٹھ کر وہاں سے چلا آیا، اس کے بعد ہم اسی حال میں رہے کہ کہا گیا: یہ نبی ہیں۔ [1] عہدِ ابراہیمی سے بعثتِ نبوی کے پہلے تک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے متعلق جن بشارتوں کا اب تک ذکر ہوا، اُن سے مقصود یہ باور کرانا ہے کہ آپ کی بعثت آسمانوں اور زمین میں اللہ کی مخلوقات سے متعلق تمام امور سے اعظم واہم تھی، اور یہ کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہی وہ رسول تھے جن کاپوری دنیا انتظار کررہی تھی، تاکہ آپ انسانوں اور جِنوں کو تباہی وہلاکت اور جہنم کی آگ سے بچالیں، اور سیدھی راہ کی طرف اُن کی رہنمائی کریں۔یہی نبیِ اعظم صلی اللہ علیہ وسلم جبلِ فاران سے آئے، آپ ہی نے دنیا کو روشن کیا، لوگوں کو سیدھی راہ دکھائی، اور پوری کائنات کے لیے خیر ورحمت کو عام کیا۔ ان شاء اللہ عنقریب ہی اس سلسلہ کی مزید تفصیلات آئیں گی۔ ****
Flag Counter