اہل کتاب کا ذبیحہ اور ان سے تعلقات کے احکام و مسائل سوال : اہل کتاب کا ذبیحہ حلال ہے؟ جواب : حلال ہے۔ (تفصیل کے لیے تفسیر المائدہ: ۵ ملاحظہ کیجئے)۔ سوال : کیا اہل کتاب عورت سے نکاح حلال ہے؟ جواب : ہاں ، حلال ہے بشرطیکہ پاکدامنہ ہو۔ (حوالہ سابقہ ملاحظہ کیجئے) کیا عورت ذبح کر سکتی ہے؟ سوال : کیا عورت ذبح کر سکتی ہے؟ جواب : کر سکتی ہے۔ سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی ایک لونڈی سلع مقام پر بکریاں چرا رہی تھی تو ایک بکری کو زخم لگ گیا اس لونڈی نے اسے تیز دھار پتھر سے ذبح کر لیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بارے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اس کا گوشت کھا لو۔‘‘[1] ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انہوں نے اپنی بیٹیوں کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی قربانیاں خود ذبح کریں ۔[2] وضو کے احکام و مسائل سوال : کیا ہر نماز کے لیے وضو ضروری ہے؟ جواب : جو بے وضو ہے اس کے لیے ضروری ہے اور جس کا وضو ہے اس کے لیے مستحب۔[3] سوال : کیا وضو کے لیے نیت کا ہونا ضروری ہے؟ جواب : جی ہاں وضو میں نیت واجب ہے۔ (دیکھئے تفسیر حوالہ ایضاً) سوال : وضو سے پہلے بسم اللہ پڑھنے کا کیا حکم ہے؟ جواب : وضو سے قبل بسم اللہ پڑھنا ضروری ہے۔ (دیکھئے تفسیر حوالہ ایضاً) سوال : وضو کا مسنون طریقہ کیا ہے؟ جواب : بسم اللہ کہہ کر وضو شروع کر دیں ۔[4] دائیں طرف سے ابتدا کریں ۔[5] پھر دونوں ہاتھ پہنچوں تک تین بار دھوئیں ۔[6] ہاتھوں کو دھوتے ہوئے انگلیوں کا خلال کریں ۔[7] پھر ایک چلو لے کر آدھے |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |