بھر دیا۔ (۲) لوگوں نے سمجھ لیا کہ دین کے تقاضوں کو نبھانا مشکل ہے یہ دین ودنیا دو الگ میدان ہیں چنانچہ وہ دین سے دور ہوتے چلے گئے۔ (۳) خود شناسی جو قومی زندگی کے لیے ایک روح رواں ہے یہ لوگ عاجزی وتذلل میں اس قدر آگے بڑھ گئے کہ حیوانات وجمادات کو اپنے اوپر ترجیح دینے لگے۔ (۴) معاشرے میں جن لوگوں میں دینداری کے کچھ جراثیم تھے انہوں نے ان کی روش اپنا لی اور ان کے آستانوں کی طرف رجوع کر لیا نتیجتاً مسجدیں ویران اور خانقاہیں اور آستانے آباد ہوگئے۔ تفصیل کے لیے دیکھئے: تفہیم القرآن وتیسیر القرآن تحت آیۃ الحدید: ۲۷۔ ظہار اور اس کا کفارہ سوال : ظہار کیا ہے؟ اور اس کا کفارہ کیا ہے؟ جواب : ظہار یہ ہے کہ کوئی آدمی اپنے گھر والی کو کہہ دے تو مجھ پر میری ماں کی پشت کی طرح ہے یہ ایک منکر بات اور گناہ کا باعث ہے۔[1] اس کا کفارہ یہ ہے کہ آدمی بیوی سے ملاقات سے قبل ایک گردن آزاد کرے اگر طاقت نہ ہو تو ساٹھ روزے رکھ لے تسلسل کے ساتھ اگر وقفہ کیا تو پھر شروع سے رکھنے ہوں گے ہاں شرعی عذر ہو تو اور بات ہے اگر یہ بھی ممکن نہ ہوں تو ساٹھ مسکینوں کو کھانا کھلانا ہے، چاہے ایک مسکین کو ساٹھ دفعہ کھلا دے۔ غیر مسلم کو سلام کہنا اور اس کے جواب کا مسئلہ سوال : کسی غیر مسلم کو سلام کہنے کا، اس کو جواب دینے کا کیا حکم ہے؟ جواب : غیر مسلم کو سلام میں پہل نہیں کرنی چاہیے اگر وہ سلام کہے تو جواب میں فقط وعلیکم کہہ دیا جائے۔ فرمان رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہے: ((لَا تَبْدَأُوْا الْیَہُوْدَ وَالنَّصَارٰی بِالسَّلَامِ۔))[2] ’’یہود ونصاریٰ کو سلام کے ساتھ ابتداء مت کرو۔‘‘ علامہ صنعانی لکھتے ہیں کہ اصل نہی تحریمی ہے، یعنی ابتداء کرنا حرام ہے، اگرچہ بعض نے ضرورتاً جواز کا فتویٰ بھی دیا ہے۔ [3] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |