ہیں ایک دفعہ حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ اپنے باغ میں کھڑے نفل ادا کر رہے ہیں کہ باغ کے سہانے منظر نے انہیں اپنی طرف کھینچ لیا اور ان کی نماز خراب ہوگئی تو انہوں نے نماز ختم کرتے ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آکر سارا باغ صدقہ کر دیا۔[1] نیز عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں : ابو جہم بن حذیفہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شامی چادر ہدیہ کی اس میں کڑھائی ہوئی ہوئی تھی، آپ نے اس میں نماز پڑھی جب سلام پھیرا تو کہنے لگے یہ چادر ابو جہم کو واپس بھیج دو۔ میں نے نماز میں اس کی کڑھائی پر نظر ڈالی تو مجھے تو یہ فتنے میں ڈالنے لگی تھی۔ [2] چنانچہ ایسا مال جو آدمی فتنے میں ڈال دے اس کو نیکیوں سے مشغول کر دے ایسے ہی وہ اولاد جو اس کے پیچھے رہنے کا سبب بن جائے تو یہ فتنہ ہیں ان سے بچ جانا چاہیے۔ تقویٰ کے ثمرات سوال : تقویٰ کے کیا ثمرات ہیں ؟ جواب : اس کے تین فائدے اللہ عزوجل نے ذکر کیے ہیں : (۱) ایسا نور بصیرت حاصل ہوتا ہے کہ حق و باطل میں تمیز آسان ہو جاتی ہے۔ (۲)گناہ معاف ہو جاتے ہیں ۔ (۳) برائیوں کو مٹا دیا جاتا ہے۔[3] عذاب سے کیسے بچا جائے؟ سوال : عذاب سے بچت کیونکر ممکن ہے؟ جواب : اللہ عزوجل نے بیان فرمایا ہے کہ دو اسباب کی بناء پر عذاب رکے رہتے ہیں نہیں آتے: (۱)رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا موجود ہونا۔ (۲)لوگوں کا استغفار کرنا۔[4] نعمتیں کب چھنتی ہیں ؟ سوال : نعمتیں کب چھنتی ہیں ؟ جواب : اللہ عزوجل کا فرمان ہے: ’’یہ اس لیے کہ بے شک اللہ کبھی وہ نعمت بدلنے والا نہیں جو اس نے کسی قوم پر کی ہو، یہاں تک کہ وہ بدل دیں جو اُن کے دلوں میں ہے اور اس لیے کہ بے شک اللہ سب کچھ سننے والا، سب |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |