Maktaba Wahhabi

693 - 849
﴿وَ مَا یَتَّبِعُ اَکْثَرُہُمْ اِلَّا ظَنًّا اِنَّ الظَّنَّ لَا یُغْنِیْ مِنَ الْحَقِّ شَیْئًا اِنَّ اللّٰہَ عَلِیْمٌ بِمَا یَفْعَلُوْنَo﴾ (یونس: ۳۶) ’’اور ان کے اکثر پیروی نہیں کرتے مگر ایک گمان کی، بے شک گمان حق کے مقابلے میں کچھ کام نہیں آتا۔ بے شک اللہ خوب جاننے والا ہے جو وہ کر رہے ہیں ۔‘‘ کیا اس دنیا میں دیدار الٰہی ممکن ہے؟ سوال : کیا اس دنیا میں دیدار الٰہی ممکن ہے؟ جواب : نہیں ! فرمان تعالیٰ ہے: ﴿لَا تُدْرِکُہُ الْاَبْصَارُ﴾ (الانعام: ۱۰۳) ’’اسے نگاہیں نہیں پا سکتیں ۔‘‘ سلف کہتے ہیں : دنیا میں کوئی آنکھ اللہ کو نہیں دیکھ سکتی، ہاں قیامت کے دن مومنوں کو اللہ کا دیدار ہوگا۔ سیّدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جو کہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا ہے اس نے جھوٹ کہا ہے پھر آپ نے یہی آیت پڑھی۔ [1] کیا معبودان باطلہ کو گالی دینا چاہیے؟ سوال : کیا اہل باطل کے معبودان باطلہ کو گالی دینا چاہیے؟ جواب : نہیں یہ قرین مصلحت نہیں جواب میں وہ آپ کے برحق معبود کو گالی دیں گے، لہٰذا بڑے فتنے سے بچنے کے لیے چھوٹے فتنے کو گوارا کر لینا بہتر ہے۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَ لَا تَسُبُّوا الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰہِ فَیَسُبُّوا اللّٰہَ عَدْوًا بِغَیْرِ عِلْمٍ﴾ (الانعام: ۱۰۸) ’’اور انھیں گالی نہ دو جنھیں یہ لوگ اللہ کے سوا پکارتے ہیں ، پس وہ زیادتی کرتے ہوئے کچھ جانے بغیر اللہ کو گالی دیں گے۔‘‘ حلال جانور اور پرندے ، جانور کھانا کب حلال ہوتا ہے؟ سوال : جانور کھانا کب حلال ہوتا ہے؟ جواب : دو شرائط کے ساتھ: ذبح کیا جائے دوسری ذبح کرتے ہوئے اللہ کا نام لیا جائے۔[2]
Flag Counter