Maktaba Wahhabi

686 - 849
تین دفعہ بستر جھاڑنا سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہتے ہیں ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بستر پر آئے تو ازار کی اندرونی جانب سے اپنے بستر کو جھاڑ دے اسے نہیں معلوم اس کے بعد کونسی چیز اس پر آئی ہے پھر وہ کہے: ((بِاسْمِکَ رَبِّی وَضَعْتُ جَنْبِی وَبِکَ اَرْفَعُہٗ اِنْ أَمْسَکْتَ نَفْسِی فَارْحَمْہَا وَاِنْ أَرْسَلْتَہَا فَاحْفَظْہَا بِمَا تَحْفَظُ بِہِ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْن۔))[1] ’’تیرے نام پر میں اپنے پہلو کو رکھتا ہوں اور تیرے نام پر ہی اٹھاتا ہوں اگر تو میرے نفس کو روک لے تو اس پر رحم کر اور اگر اسے چھوڑ دے تو اس کی حفاظت فرما جس کے ذریعے تو اپنے نیک بندوں کی حفاظت کیا کرتا ہے۔‘‘ وضو کر کے دائیں پہلو پر لیٹنا سیّدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ، مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہا: جب تو اپنے بستر پر آئے تو وضو کر، نماز والا وضو پھر اپنے دائیں پہلو پر لیٹ جاؤ اور کہو: ((أَللّٰہُمَّ أَسْلَمْتُ وَجْہِیْ إِلَیْکَ وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَیْکَ وَأَلْجَأْتُ ظَہْرِيْ إِلَیْکَ، رَغْبَۃً وَّرَہْبَۃً إِلَیْکَ ، لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَأَ مِنْکَ إِلَّا إِلَیْکَ، اٰمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ وَبِنَبِیِّکَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ۔))[2] پھر اگر تجھے موت آگئی تو تو فطرت پر فوت ہوگا اور انہیں آخر میں کہہ۔ ایسے سویا جائے کہ کسی کے بارے دل میں کینہ وحسد نہ ہو۔ رات پہلو بدلے تو کیا کہے اور کرے؟ سیّدنا عبادہ رضی اللہ عنہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو رات کو اٹھ کر کہے: ((لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لاَ شَرِیْکَ لَہٗ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ وَہُوَ عَلٰی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیْرٌ۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ وَسُبْحَانَ اللّٰہِ وَلَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ أَکْبَرُوَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ)) پھر کہے: ((اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلِیْ۔)) ’’اے اللہ مجھے بخش دے۔‘‘
Flag Counter