Maktaba Wahhabi

492 - 849
سورۃ سبا آیت ۱۵ کے فقرے لَقَدْ کَانَ لِسَبَاٍ فِیْ مَسْکَنِہِمْ اٰیَۃٌ سے ماخوذ ہے۔ نزول کا زمانہ اس کے نزول کا زمانہ کسی معتبر روایت سے معلوم نہیں ہوتا البتہ انداز بیان سے محسوس ہوتا ہے کہ مکہ کا دور متوسط یا دور اول ہے اور اگر دور متوسط ہے تو اس کا غالباً ابتدائی زمانہ ہے جبکہ ظلم وستم کی شدت شروع نہ ہوئی تھی۔[1] موضوع ومضمون اس سورت میں کفار کے ان اعتراضات کا جواب دیا گیا ہے جو وہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت توحید وآخرت پر اور خود آپ کی نبوت پر زیادہ تر طنز وتمسخر اور بے ہودہ الزامات کی شکل میں پیش کرتے تھے۔ جوابات اکثر وبیشتر تفہیم وتذکیر اور استدلال کے انداز میں ہیں لیکن کہیں کہیں کفار کو ان کی ہٹ دھرمی کے برے انجام سے ڈرایا بھی گیا ہے۔[2]
Flag Counter