Maktaba Wahhabi

774 - 849
جواب : معاف کر دینا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ’’اگر بدلہ لو تو اتنا لو جتنا انہوں نے تمہیں ستایا ہے اور اگر صبر کر لو تو وہ صابروں کے لیے بہتر ہے۔‘‘ (النحل: ۱۲۶) البتہ اگر برائی کا بدلہ اچھائی سے دو تو یہ آپ کے عقلمند ہونے کی دلیل ہوگی، جس طرح کہ اللہ عزوجل سورۃ الرعد میں آیت نمبر ۱۹ تا ۲۲ عقل والوں کی نشانیوں میں سے ایک یہ بتاتے ہیں کہ وہ ﴿وَ یَدْرَئُ وْنَ بِالْحَسَنَۃِ السَّیِّئَۃَ﴾ اچھائی کے ذریعے برائی کو دور کرتے ہیں ۔ معراج روحانی تھا یا جسمانی؟ سوال : آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو معراج روحانی ہوا تھا یا جسمانی؟ جواب : اہل علم کا اس بات میں اختلاف ہے کہ آپ کو معراج جسم کے ساتھ روح سمیت ہوا تھا یا اکیلی روح کو؟ چنانچہ سلف وخلف میں سے کبار ائمہ کا تو موقف ہے کہ آپ کو معراج جسم وروح دونوں کے ساتھ ہوا۔[1] آدم ثانی سوال : کیا نوح علیہ السلام آدم ثانی ہیں ؟ جواب : ﴿ذُرِّیَّۃَ مَنْ حَمَلْنَا مَعَ نُوْحٍ﴾ (الاسراء: ۳) ’’جنہیں ہم نے نوح کے ساتھ سوار کیا ان کی اولاد۔‘‘ اس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ موجودہ انسانی نسل صرف سیّدنا نوح علیہ السلام کے تین بیٹوں حام، سام اور یافث ہی کی اولاد نہیں ہیں جیسا کہ مورخین کا بیان ہے بلکہ ان تمام لوگوں کی اولاد ہے جو سیّدنا نوح علیہ السلام کے ساتھ کشتی پر سوار تھے۔[2] امراء کے فیشن اپنانا سوال : کیا امراء کے فیشن آنکھیں بند کر کے اپنا لینے چاہئیں ؟ جواب : زمانے کا چلن ہے کہ امیر زادیوں کی ہر ادا کو فیشن سمجھ کر قبول کرلیا جاتا ہے، یہ جانے بغیر کہ ان میں سے صحیح کیا ہے اور غلط کیا؟ یہ بہت غلط روش ہے کیونکہ قرآن کہتا ہے: ﴿وَ اِذَآ اَرَدْنَآ اَنْ نُّہْلِکَ قَرْیَۃً اَمَرْنَا مُتْرَفِیْہَا فَفَسَقُوْا فِیْہَا فَحَقَّ عَلَیْہَا الْقَوْلُ فَدَمَّرْنٰہَا تَدْمِیْرًاo﴾ (بنی اسراء یل: ۱۶)
Flag Counter