Maktaba Wahhabi

500 - 849
سورۃ الشوریٰ یہ نام آیت ۳۸ کے فقرے ﴿وَاَمْرُہُمْ شُوْرٰی بَیْنَہُمْ﴾ سے ماخوذ ہے۔ [1] زمانہ نزول کسی معتبر روایات سے معلوم نہیں ہو سکا ہے لیکن اس کے مضمون پر غور کرنے سے صاف محسوس ہوتا ہے کہ یہ سورۃ حم السجدہ کے متصلاً بعد نازل ہوئی ہوگی کیونکہ یہ ایک طرح سے بالکل اس کا تتمہ نظر آتی ہے۔[2] موضوع ومضمون بات کا آغاز اس طرح کیا گیا ہے کہ تم لوگ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش کردہ باتوں پر کیا چہ میگوئیاں کرتے پھر رہے ہو یہ باتیں کوئی نرالی اور نئی نہیں ہیں ۔ اس کے بعد لوگوں کو بتایا گیا ہے کہ نبوت پر کسی شخص کا مقرر کیا جاتا اور اس شخص کا اپنے آپ کو نبی کی حیثیت سے پیش کرنا یہ معنی نہیں رکھتا کہ وہ خلق خدا کی قسمتوں کا مالک بنا دیا گیا ہے۔ پھر اس مسئلے کی حقیقت سمجھائی گئی ہے کہ اللہ نے سارے انسانوں کو پیدائشی طور پر راست رو کیوں نہ بنا دیا۔ اس کے بعد یہ بتایا گیا کہ جس دین کو محمد صلی اللہ علیہ وسلم پیش کر رہے ہیں وہ حقیقت میں ہے کیا… ان حقائق کو بیان کرتے ہوئے بیچ بیچ میں اختصار کے ساتھ توحید اور آخرت کے دلائل دئیے گئے ہیں دنیا پر ستی کے انجام پر متنبہ کیا گیا ہے آخرت کی سزا سے ڈرایا گیا ہے اور کفار کی ان اخلاقی کمزوریوں پر گرفت کی گئی ہے جو ہدایت سے ان کے منہ موڑنے کا اصل سبب تھیں۔[3]
Flag Counter