سورۃ البلد تعارف یہ بھی سورۃ الفجر کے دور کی معلوم ہوتی ہے۔ اس میں ایک بڑے مضمون کو چند جملوں میں سمیٹ دیا گیا ہے۔ اس کا موضوع دنیا میں انسان کی اور انسان کے لیے دنیا کی صحیح حیثیت سمجھانا اور یہ بتایا ہے کہ اللہ نے انسان کے لیے سعادت وشقاوت کے دونوں راستے کھول کر رکھ دئیے ہیں اور چلنے کے وسائل بھی دے دئیے ہیں اسے اب خود اختیار کرنا ہے کہ کس راہ پر چلے۔[1] سورۃ الشمس تعارف معلوم ہوتا ہے جب مکہ مخالفت زور پکڑ گئی یہ تب نازل ہوئی تھی۔ اور اس کا موضوع نیکی اور بدی کا فرق سمجھانا ہے اور ان لوگوں کو برے انجام سے ڈرانا ہے۔ جو اس فرق کو سمجھنے سے انکار اور بدی کی راہ پر چلنے کے لیے اصرار کرتے ہیں ۔[2] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |