Maktaba Wahhabi

343 - 849
بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿ أَلَا إِنَّ أَوْلِيَاءَ اللَّـهِ لَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴾ ’’سن لو! بے شک اللہ کے دوست، ان پر نہ کوئی خوف ہے اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔ وہ جو ایمان لائے اور بچا کرتے تھے۔‘‘ اولیاء اللہ کا تعارف اولیاء اللہ وہ ہیں جن کے دلوں میں ایمان و یقین ہو جن کا ظاہر تقویٰ اور پرہیز گاری میں ڈوبا ہوا ہو جتنا تقویٰ ہو گا اتنی ولایت ہو گی … ابن عباس اور ابن مسعود رضی اللہ عنہم اور بھی بہت سے سلف فرماتے ہیں کہ اولیاء اللہ وہ ہیں جن کا چہرہ دیکھنے سے اللہ یاد آ جائے۔ تفسیر ابن جریر میں روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کے بعض بندے ایسے بھی ہیں جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔ لوگوں نے پوچھا: وہ کون ہیں ؟ ہمیں بتائیے تاکہ ہم بھی ان سے محبت و الفت رکھیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ وہ لوگ ہیں جو اللہ کی وجہ سے آپس میں محبت رکھتے ہیں مالی فائدے کی وجہ سے نہیں ، رشتے داری اور نسب کی وجہ سے نہیں ، صرف اللہ کی وجہ سے۔ ان کے چہرے نورانی ہوں گے۔ یہ نور کے منبروں پر ہوں گے سب کو ڈر خوف ہو گا لیکن یہ بالکل بے خوف ہوں گے اور محض نڈر ہوں گے۔ جب لوگ غم زدہ ہوں گے یہ بے غم ہوں گے۔ پھر آپ نے یہی آیت تلاوت فرمائی۔[1]
Flag Counter