سورۃ ھود زمانہ نزول اس سورت کے مضمون پر غور کرنے سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس دور میں نازل ہوئی ہو گی جس میں سورۂ یونس نازل ہوئی تھی بعید نہیں کہ یہ اس کے ساتھ متصلاً ہی نازل ہوئی ہو کیونکہ موضوع تقریر وہی ہے مگر تنبیہ کا انداز اس سے سخت ہے۔[1] سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ دریافت کرتے ہیں حضور آپ بوڑھے ہو گئے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ہود، واقعہ، المرسلات، النساء اور اذا الشمس کورت نے بوڑھا کر دیا۔[2] بِسْمِ اللَّـهِ الرَّحْمَـٰنِ الرَّحِيمِ ﴿ وَأَقِمِ الصَّلَاةَ طَرَفَيِ النَّهَارِ وَزُلَفًا مِّنَ اللَّيْلِ ۚ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ۚ ذَٰلِكَ ذِكْرَىٰ لِلذَّاكِرِينَ ﴿١١٤﴾ وَاصْبِرْ فَإِنَّ اللَّـهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ﴾ ’’اور دن کے دونوں کناروں میں نماز قائم کر اور رات کی کچھ گھڑیوں میں بھی، بے شک نیکیاں برائیوں کو لے جاتی ہیں ۔ یہ یاد کرنے والوں کے لیے یاد دہانی ہے۔ اور صبر کر کہ بے شک اللہ نیکی کرنے والوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔‘‘ اوقات نماز کی نشان دہی ابن عباس رضی اللہ عنہما وغیرہ کہتے ہیں : دن کے دونوں سروں سے مراد صبح کی اور مغرب کی نماز ہے … رات کی گھڑیوں سے مراد عشاء کی نماز ہے … نیکیوں کا کرنا گناہوں کا کفارہ ہو جاتا ہے۔ |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |