Maktaba Wahhabi

650 - 849
بِوَصْلِہ بِقَرَامِل) ’’اگر عورت اپنے بالوں کو دھاگوں کے موباف (پراندی/ پراندہ) سے باندھے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔[1] اور قرامل (یعنی موباف/ پراندے) بالوں کے علاوہ ریشمی یا غیر ریشمی دھاگوں سے بنائے جاتے ہیں ، تاہم ان کا بھی چھوڑ دینا زیادہ افضل ہے تاکہ آدمی اختلاف سے نکل جائے کیونکہ بعض علماء نے اسے جائز نہیں کہا ہے۔ اور اگر یہ ربن یا کلپ حیوانات یا آلات موسیقی کی شکلوں کے ہوں تو ان کا استعمال جائز نہیں ہے کیونکہ لباس وغیرہ میں تصویروں کا استعمال جائز نہیں ہے، سوائے اس کے کہ ان کو روندا جاتا ہو یا فرش وغیرہ پر ان کی اہانت ہوتی ہو، اور آلات موسیقی کا تلف کر دینا واجب ہے اور ان شکلوں کے ربنوں اور کلپوں کا استعمال گویا ان کو رواج دینے والی بات ہے اس میں ان کی یاد دہانی اور ان کے استعمال کی دعوت ہے۔ [2] خنثی مشکل کے آپریشن کا حکم سوال : خنثی مشکل (جس ہیجڑے کے مذکر یا مؤنث ہونے کی تمییز نہ ہو) اس کے آپریشن کا کیا حکم ہے؟ جواب : جب ایسے شخص کے متعلق توقع یہ ہو کہ اس کا آپریشن کرنے کے بعد بھی اس کا مذکر اور مونث ہونا واضح نہیں ہوگا اور اس کے مرد یا عورت ہونے کی بنا پر اس کی شادی کرنا ممکن نہ ہوگا تو اس حالت میں آپریشن نہ کیا جائے کیونکہ اس حالت میں آپریشن کرنا فضول ہے بلکہ اس کا آپریشن اتنا موخر کیا جائے کہ اس کی حالت میں ایسی تبدیلی آجائے جس میں اس کے آپریشن سے اس کے مذکر اور مونث ہونے کی تمییز ہونے کی توقع پیدا ہو جائے اور اس سے فائدہ اٹھایا جا سکے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ((إِنَّ دِمَائَ کُم وأَمْوالَکُم وأَعْرَاضَکُم وأَبْشَارَکُم عَلَیکُمْ حرامٌ۔))[3] ’’بلا شبہ تمہارے خون، مال، عزتیں اور جسم تم پر حرام ہیں ۔‘‘[4] بدنمائی کے ازالے کی خاطر کاسمیٹک سرجری کروانا سوال : بدنمائی کے ازالے کی خاطر کاسمیٹک سرجری کروانے کا کیا حکم ہے؟ جواب : مذکورہ آپریشن جائز ہے یہ اللہ کی خلقت کو تبدیل کرنے کے زمرے میں نہیں آتا۔[5]
Flag Counter