Maktaba Wahhabi

552 - 849
سورۃ الجن ’’الجن‘‘ اس سورۃ کا نام بھی ہے اور اس کے مضامین کا عنوان بھی۔ کیونکہ اس میں جنوں کے قرآن سن کر جانے اور اپنی قوم کو اسلام کی تبلیغ کرنے کا واقعہ تفصیل کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔[1] شان نزول بخاری، ومسلم میں سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے چند اصحاب کے ساتھ بازار عکاظ تشریف لے جا رہے تھے راستے میں نخلہ کے مقام پر آپ نے صبح کی نماز پڑھائی اس وقت جنوں کا ایک گروہ ادھر سے گزر رہا تھا تلاوت کی آواز سن کر وہ ٹھہر گیا اور غور سے قران سنتا رہا اسی واقع کا ذکر اس سورت میں کیا گیا ہے۔[2]
Flag Counter