عورت کے لیے اپنی ہمبستری کے واقعات کو پھیلانے کا شرعی حکمسوال : عورت کے لیے اپنی ہمبستری کے واقعات کو پھیلانے کا کیا حکم ہے؟جواب : یہ بھی فحاشی پھیلانے کے زمرے میں آتے ہیں ۔[1]عورت کا بطور سیل گرل کام کرناسوال : عورت کا بطور سیل گرل کام کرنا یا اسے اس کام پر رکھنا اس کا کیا حکم ہے؟ جواب : یہ بھی فروغ فحاشی کا ایک ذریعہ ہے۔[2]شیطان کا انسان پر اولین وارسوال : شیطان انسان پر اولین وار کیا کرتا ہے؟جواب : شیطان کا پہلا وار یہ ہوتا ہے کہ آدمی کو شرک میں مبتلا کر دے اور دوسرا وار یہ ہوتا ہے کہ اسے فحاشی کی دلدل میں دھنسا دے۔[3]کیا نمک حرام پر خرچ بند کر دیناچاہیے؟سوال : کیا نمک حرام پر خرچ بند کر دیناچاہیے؟ جواب : نہیں بلکہ اس کی کوتاہی کو اللہ کے لیے معاف کر دینا چاہیے اللہ آپ کو معاف کرے گا۔[4]کیا صرف سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگانے والے ہی ملعون ہیں ؟سوال : کیا صرف سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا پر بہتان لگانے والے ہی ملعون ہیں ؟جواب : نہیں بلکہ سبھی بہتان بازوں کا یہی حکم ہے البتہ ایمان کے حساب سے لعنت کے معنی میں فرق ہوگا۔[5]قیامت کو اپنے گناہوں کو نہ ماننے والے کے خلاف کون گواہی دے گا؟سوال : قیامت کو اپنے گناہوں کو نہ ماننے والے کے خلاف کن کی گواہی لی جائے گی؟ جواب : اعضاء کی۔[6]نیک اطوار بچی کو کسی بداطوار کے پلے باندھ دیناسوال : کیا کسی نیک اطوار بچی کو کسی بداطوار کے پلے باندھ دینا قرین قیاس ہے؟