Maktaba Wahhabi

888 - 849
طلاق دینے کا صحیح طریقہ سوال : طلاق دینے کا صحیح طریقہ کیا ہے؟ جواب : کہ وہ حالت طہر میں چھونے سے قبل دی جائے اور ایک ہی دی جائے۔[1] دوران عدت عورت کہاں رہے ؟ سوال : دوران عدت عورت کہاں رہے گی؟ جواب : اپنے شوہر کے گھر ہاں اگر تیسری طلاق ہے تو پھر خاوند کے ذمہ اسے رہائش وخرچہ دینا نہیں ہے۔[2] طلاق ورجوع پر گواہ بنانے کا حکم سوال : طلاق ورجوع پر گواہ بنانے کا کیا حکم ہے؟ جواب : مستحب ہے۔ [3] جنہیں حیض نہیں آتا ان کی عدت سوال : جنہیں حیض نہیں آتا ان کی عدت کیا ہے؟ جواب : تین ماہ (قمری)۔ [4] حاملہ کی عدت سوال : حاملہ کی عدت کیا ہے؟ جواب : مطلقہ وبیوہ دونوں کے لیے وضع حمل چاہے وہ ہفتے بعد ہی ہو جائے۔[5] بیوہ یا مطلقہ حاملہ ہو تو اس کا خرچہ ورہائش کس کے ذمے ؟ سوال : بیوہ یا مطلقہ حاملہ ہو تو اس کا خرچہ ورہائش کس کے ذمے ہے؟ جواب : مطلقہ اگر حاملہ ہو تو اس کی رہائش اور خرچہ خاوند کے ذمے ہے جبکہ بیوہ کو رہائش دینی ہے البتہ خرچہ وہ وراثت سے ملنے والے حصے سے کرے گی۔[6]
Flag Counter