Maktaba Wahhabi

659 - 849
’’اور تحقیق اس (اللہ) نے کتاب میں یہ بات اتاری ہے کہ جب تم سنو کہ اللہ کی آیات سے کفر کیا جا رہا ہے، ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے تو تم ان کے ساتھ مت بیٹھو حتیٰ کہ وہ اور باتوں میں کھو جائیں بے شک تم اس وقت ان جیسے ہوگے بے شک اللہ منافقوں کافروں سبھی کو جہنم میں جمع کرنے والا ہے۔‘‘ منافق عورتوں کے احکام و مسائل سوال : قرآن منافقہ کی نماز کا کیا نقشہ پیش کرتا ہے؟ جواب : ایک منافقہ کی نماز کا نقشہ قرآن نے یوں کھینچا ہے کہ وہ دھوکہ دہی کے لیے نماز پڑھتی ہے سستی سے نماز کے لیے کھڑی ہوتی ہے۔ نماز پڑھتے ہوئے دکھلاوا کرتی ہے اور اس کی نماز میں اللہ کا ذکر بہت کم ہوتا ہے۔ (دیکھئے سورۃ النساء: آیت ۱۴۲ وتفسیرہا) سوال : اہل نفاق جہنم کے کس حصے میں ہوں گے؟ جواب : قرآن میں ہے: ﴿اِنَّ الْمُنٰفِقِیْنَ فِی الدَّرْکِ الْاَسْفَلِ مِنَ النَّارِ وَلَنْ تَجِدَلَہُمْ نَصِیْرًاo﴾ (النسآء:۱۴۵) ’’بلا شبہ منافق جہنم کے نچلے پیندے میں ہوں گے اور آپ ان کے لیے ہرگز کوئی مدد گار نہ پائیں گے۔‘‘ جس طرح جنت کے درجے ہیں اسی طرح جہنم کے بھی درجے ہیں اور منافق اور ان کے چاہنے والے جہنم کے سب سے نچلے گڑھے میں ہوں گے۔ سوال : منافق عورت سے دوستی گانٹھنے اور اس سے قلبی تعلق قائم کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب : حرام ہے اور یہ اللہ کو اپنے خلاف دلیل فراہم کرنے کے مترادف ہے جس طرح کہ سورۃ النساء (آیت: ۱۴۴) میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’الے ایمان والو! مومنوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنے دوست مت بناؤ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ کو اپنے خلاف واضح دلیل فراہم کر دو۔‘‘ یعنی اللہ کو سنداً کا بہانہ فراہم کرنا ہے لہٰذا اس سے بچنا چاہیے کیونکہ ایک کافرہ ومنافقہ سے دوستی لگانے سے نقصان کا ہی احتمال ہے۔ سوال : نفاق کی علامات کیا ہیں ؟
Flag Counter