Maktaba Wahhabi

355 - 849
اسے بھی فرشتے نے بالآخر یہی کہا کہ اگر تم جھوٹے ہو تو اللہ تعالیٰ تجھے پہلی حالت پرپھیر دے۔ اس کے بعد فرشتہ اندھے کے پاس آیا اور ویسے ہی سوال کیا جیسے کوڑھی اور گنجے سے سوال کیا تھا۔ اندھا یہ سوال سن کر کہنے لگا واقعی میں اندھا تھا اللہ نے مجھے بینائی بخشی میں محتاج تھا اللہ نے مجھے مال دار کر دیا اب تم نے مجھ سے اسی اللہ کے نام پر سوال کیا ہے جو کچھ چاہتے ہو لے لو میں روکوں گا نہیں ۔ فرشتے نے کہا: میں محتاج نہیں فرشتہ ہوں ۔ اپنی بکریاں اپنے ہی پاس رکھو، اللہ نے تم تینوں آدمیوں کو آزمایا تھا۔ اللہ تجھ سے تو خوش ہو گیا اور تیرے دونوں ساتھیوں سے ناراض ہوا۔[1] ناشکری کا انجام سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھے دوزخ دکھائی گئی اس میں عورتیں زیادہ تھیں جو کفر کرتی ہیں ۔ صحابہ نے کہا: کیا وہ اللہ کا کفر کرتی ہیں ؟ فرمایا: نہیں وہ خاوند کی ناشکری کرتی ہیں اور احسان فراموش ہوتی ہیں ۔ اگر تم کسی عورت سے عمر بھر بھلائی کرو پھر وہ تم سے کوئی ناگوار بات دیکھے تو کہہ دے گی کہ میں نے تو تجھ سے کبھی کوئی بھلائی دیکھی ہی نہیں ۔[2]
Flag Counter