عورت کا اپنے خاوند کا مال چپکے سے لینا سوال : کیا عورت اپنے خاوند کا مال چپکے سے لے سکتی ہے؟ جواب : ہاں اگر وہ کنجوسی کا مظاہرہ کرے تو وہ بقدر ضرورت لے سکتی ہے۔[1] اہل کفر سے دوستی کا مسئلہ سوال : اہل کفر سے دوستی کا کیا حکم ہے؟ جواب : حرام ہے۔ [2] بے عمل عالمہ کی مثال سوال :بے عمل عالمہ کی قرآن کیا مثال پیش کرتا ہے؟ جواب : قرآن کے مطابق بے عمل انسان اس گدھے کی مانند ہے جس پر کتابیں لدی ہوں ۔ (الجمعۃ: ۵) عورت کا اذان اور اقامت کہنا سوال : کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ اذان اور اقامت کہے، اگر عورت جنگل میں اکیلی ہو… یا عورتوں ہی کا اجتماع ہو تو کیا وہ یہ کام کر سکتی ہیں ؟ جواب : عورتوں کے لیے اذان واقامت کہنا جائزنہیں ہے خواہ وہ کہیں مقیم ہوں یا سفر میں ہوں اذان اور اقامت ایسے اعمال ہیں جو مردوں کے لیے خاص ہیں ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مروی صحیح حدیث سے اسی طرح ثابت ہے۔[3] کیا عورت پر جمعہ فرض ہے؟ سوال : کیا عورت پر جمعہ فرض ہے؟ جواب : نہیں ! وہ پڑھنا چاہے تو ٹھیک ورنہ گھر میں ظہر پڑھ لے۔ طارق بن شہاب، کہتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جمعہ سوائے چار کے جماعت کے ساتھ ہر ایک پر پڑھنا لازم ہے، غلام، عورت، بچہ یا مریض۔[4] نیز جمعہ کے روز سورۃ کہف پڑھنااور کثرت سے درود پڑھنا مسنون ہے۔[5] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |