رسول کا بشر ہونا کیوں ضروری ہے؟ سوال : رسول کا بشر ہونا کیوں ضروری ہے؟ جواب : کفار کا یہ اعتراض تھا کہ رسول چونکہ بشر ہے، لہٰذا یہ رسول نہیں ہو سکتا ہے جبکہ اللہ جواب دیتے ہیں اگر زمیں میں نورانی بستے ہوتے تو ہم کسی نورانی ہستی کو رسول بنا کر بھیجتے۔ (بنی اسرائیل: ۹۵) معلوم ہوا کہ رسول کا کام صرف پہنچانا نہیں بلکہ عمل کر کے دکھانا بھی تھا اگر وہ فرشتہ نورانی مخلوق ہوتا تو پھر اعتراض ہوتا کہ ہم یہ کام کیسے کر سکتے ہیں یہ تو فرشتہ ہے، نور ہے تب کر لیتا ہے جبکہ یہ ہمارے بس سے باہر ہے! قرآن کو وقفے وقفے سے نازل کرنے کی حکمت سوال : قرآن کو وقفے وقفے سے نازل کرنے میں کیا حکمت ہے؟ جواب : اس کی کئی ایک حکمتیں ہمیں غور وخوض سے سمجھ آتی ہیں ، مثلاً ۱۔ حفظ کرنے میں آسانی رہے۔ ۲۔ یاد رہے کہ فلاں آیت کس موقع پر نازل ہوئی۔ ۳۔ اوامر پر عمل اور نواہی سے بچنے میں آسانی رہے۔ ۴۔ مومنوں کا ایمان بڑھتا اور پختہ ہوتا رہے۔[1] نماز میں قراء ت کا طریقہ سوال : نماز میں قراء ت کس طرح کرنی چاہیے؟ جواب : درمیانی آواز میں ، فرمان باری تعالیٰ ہے: ﴿وَلَا تَجْہَرْ بِصَلَاتِکَ وَلَا تُخَافِتْ بِہَا وَابْتَغِ بَیْنَ ذٰلِکَ سَبِیْلًاo﴾(بنی اسرائیل:۱۱۰) ’’یعنی نماز میں نہ آواز بلند کرو نہ پست رکھو اور اس کے درمیان راستہ تلاش کرو۔‘‘ مُردوں کا دُنیا سے رابطہ سوال : کیا سوئے ہوئے اولیاء کو اردگرد کی ہوش ہوتی ہے؟ جواب : نہیں ! دلیل اس کی وہ لوگ ہیں جو عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار ہیں جو بادشاہ وقت کے ظلم سے بچنے کے لیے ایک غار میں جا سوئے تھے جنہیں اصحاب کہف کہا جاتا ہے، بیان قرآن کے مطابق وہ تین سو نو سال تک سوتے رہے۔[2] لیکن جب اٹھتے ہیں تو ایک ان میں سے پوچھتا ہے ہم کتنی دیر سوئے ہوں گے سارے بولتے ہیں : |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |