بَلَغَنِی مِن حَدِّ فَقَد وَجَبَ) ’’حدود کو آپس میں ہی معاف کر دیا کرو مگر جس حد (جرم مستلزم حد) کا معاملہ مجھ تک پہنچ جائے گا پھر وہ واجب ہو جائے گی۔[1] ثبوت کے بغیر کارروائی نہیں ہو سکتی اسلامی حکومت کسی شخص کے خلاف زنا کے جرم میں کوئی کارروائی نہ کرے گی جب تک کہ اس کے جرم کا ثبوت نہ مل جائے ثبوت جرم کے بغیر کسی کی بدکاری خواہ کتنے ہی ذرائع سے حکام کے علم میں ہو وہ بہرحال اس پر حد جاری نہیں کر سکتے، مدینے میں ایک عورت تھی جس کے متعلق روایات میں ہے کہ وہ کھلی کھلی فاحشہ تھی۔ بخاری کی ایک روایت میں ہے: ((کَانَتْ تَظْہِرُ فِی الْاِسْلَامِ السُّوْئَ)) ابن ماجہ کی روایت میں ہے: (فَقَدْ ظَہَر مِنْہَا الرِّیبۃُ فِی مَنْطَقِہَا وَ ہَیْئَتِھَا وَمَن یَدْخُلُ عَلَیھا) لیکن چونکہ اس کے خلاف بدکاری کا ثبوت نہ تھا اس لیے کوئی سزا نہ دی گئی حالانکہ اس کے متعلق نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان مبارک سے یہ الفاظ نکلے کہ (لَوْ کُنْتُ رَاجمًا احدًا لِغَیْرِ بَیِّنۃٍ لَرَجَمْتُہا) اگر میں بے ثبوت کسی کو رجم کرنے والا ہوتا تو اس عورت کو ضرور رجم کروا دیتا۔‘‘[2] گواہی کی شرائط (الف)… قرآن تصریح کرتا ہے کہ زنا کے لیے کم از کم چار عینی شاہد ہونے چاہئیں ۔ شہادت کے بغیر قاضی اپنے علم سے فیصلہ نہیں کر سکتا ہے چاہے اس نے جرم اپنی آنکھوں سے دیکھا ہو۔ (ب)… گواہ ایسے ہوں جو اسلامی قانون شہادت کی رو سے قابل اعتبار ہوں ۔ (ج)… گواہوں کو اس بات کی شہادت دینی چاہیے کہ انہوں نے ملزم اور ملزمہ کو عین حالت مباشرت میں دیکھا ہے یعنی (کَالْمَیلِ فِی الْمِکْحَلَۃِ وَالرِّشَادِ فِی الْبِئْرِ) ’’اس طرح جیسے سرمہ دانی میں سلائی اور کنویں میں ڈول۔‘‘ (د)… گواہوں کو اس بات میں متفق ہونا چاہیے کہ انہوں نے کب، کہاں کس کو کس سے زنا کرتے دیکھا ہے ان بنیادی امور میں اختلاف ان کی شہادت کو ساقط کر دیتا ہے۔ شہادت کی یہ شرائط خود ظاہر کرتی ہیں کہ اسلامی قانون کا منشاء یہ نہیں ہے کہ ٹکٹیاں لگی ہوں اور روز لوگوں کی پیٹھوں پر کوڑے برستے رہیں بلکہ وہ ایسی حالت میں ہی سخت سزا دیتا ہے جبکہ تمام اصلاحی اور انسدادی تدابیر کے باوجود اسلامی معاشرے میں کوئی جوڑا ایسا بے حیا ہو کہ چار چار آدمی اس کو جرم کرتے دیکھ لیں ۔[3] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |