Maktaba Wahhabi

790 - 849
اللہ سے سفارش کی شرائط سوال : اللہ سے سفارش کی کیا شرائط ہیں نیز اس کی وجوہ کیا ہیں ؟ جواب : اللہ کے سفارش کی تین شرائط ہیں : (۱) جس کو اجازت ملے گی وہی کر سکے گا۔ (۲)جس کے حق میں اجازت ہوگی صرف اسی شخص کے لیے کی جا سکے گی۔ (۳)اور اجازت شدہ بات میں ہی سفارش کر سکے گا۔ ان سب کو اجازت سے مشروط کرنے کی وجہ یہ ہے کہ اللہ کو ہر ایک کی کمی کوتاہی کا علم ہے اللہ کے علاوہ باقی سارے اس سے بے خبر۔ چنانچہ اللہ نے سفارش کے ہر مرحلے کو اپنی اجازت کے ساتھ مشروط کر دیا۔[1] علم میں اضافے کے لیے دعا سوال : علم میں اضافے کے لیے اللہ عزوجل نے اپنے پیغمبر کو کیا دعا سکھلائی ہے؟ جواب : ﴿رَّبِّ زِدْنِیْ عِلْمًا﴾ (طہٰ: ۱۱۴) ’’اے میرے رب میرے علم کو زیادہ کر دے۔‘‘ اس کے مطابق حدیث میں بھی ایک دعا آتی ہے: ((اَللّٰہُمَّ انْفَعْنِی بِمَا عَلَّمْتَنِی وَ عَلِّمْنِی مَا یَنْفَعُنِی وَزِدْنِی عِلْمًا وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ عَلٰی کُلِّ حَالٍ۔)) اور ترمذی میں یہ لفظ زیادہ ہیں : ((وَاَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنْ حَالِ اَہْلِ النَّارِ۔))[2] اللہ سے مدد مانگنا اور ذکر اللہ کے فوائداور منہ موڑنے والوں کا انجام سوال : اللہ کے ذکر (درس نصیحت) سے منہ موڑنے والوں کا کیا انجام ہوتا ہے؟ جواب : اس کے لیے تنگ زندگی ہوگی۔ (طہٰ: ۱۲۴) ’’دنیا میں تنگ زندگی ہونے کا یہ مطلب نہیں کہ اسے تنگ دستی لاحق ہوگی بلکہ اس کا مطلب ہے کہ یہاں اسے چین نصیب نہیں ہوگا کروڑ پتی بھی ہوگا تو بے چین رہے گا۔‘‘[3] سوال : اپنے دنیاوی امور میں اللہ سے مدد لینے کا کیا طریق ہے؟
Flag Counter