Maktaba Wahhabi

557 - 849
سورۃ المرسلات پہلی ہی آیت کے لفظ والمرسلات کو اس سورت کا نام قرار دیا گیا ہے۔[1] موضوع اس کا موضوع قیامت اور آخرت کا اثبات ہے اور ان نتائج سے لوگوں کو خبردار کرنا ہے جو ان حقائق کے انکار اور اقرار سے آخر کار برآمد ہوں گے۔[2] سورۃ النباء تعارف:… اس کا زمانہ اور موضوع مرسلات والا ہی ہے۔[3] سورۃ النازعات تعارف سیّدنا بن عباس رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ یہ سورئہ ﴿عَمَّ یَتَسَآئَ لُوْنَ﴾ کے بعد نازل ہوئی۔ اس کا موضوع قیامت اور زندگی مابعد موت کا اثبات ہے اور ساتھ ساتھ اس بات پر تنبیہ ہے بھی کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو جھٹلانے کا انجام کیا ہوتا ہے۔[4]
Flag Counter