کن اوقات میں بچوں کو بھی اجازت لے کر اندر آنا چاہیے؟ سوال : کن اوقات میں بچوں کو بھی اجازت لے کر اندر آنا چاہیے؟ جواب : فجر سے قبل، ظہر کے بعد اور عشاء کے بعد۔[1] ستر کے احکام و مسائل کن صورتوں میں عورت کو دیکھنا جائز ہے؟ سوال : مرد کے لیے کن صورتوں میں عورت کو دیکھنا جائز ہے؟ جواب : اگر وہ اس سے شادی کرنا چاہتا ہو یا قاضی جرم کی تفتیش کے لیے یا طبیب علاج کی غرض سے وغیرہ۔[2] عورت اور مرد کا ستر سوال : عورت اور مرد کا ستر کیا ہے؟ جواب : ناف سے لے کر گھٹنے تک اور یہی مرد کا مرد کے لیے اور عورت کا عورت کے لیے یعنی اتنا ڈھانکنا فرض باقی جسم بھی ڈھانکنا ہے لیکن وہ فرض نہیں ۔[3] کیا عورتیں مردوں کو دیکھ سکتی ہیں ؟ سوال : کیا عورتیں مردوں کو دیکھ سکتی ہیں ؟ جواب : ضرورت کے تحت جواز ملتا ہے البتہ بنظر شہوت دیکھنا حرام ہے۔ [4] سوال : مکاتب غلام کسے کہتے ہیں نیز اس کی مدد کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب : مکاتب غلام وہ ہوتا ہے جس نے اپنے مال سے لکھت پڑھت کر لی ہو کہ وہ اتنے پیسے دے کر آزاد ہو جائے گا۔ اگر کوئی غلام اس بات کا مطالبہ کرے تو اللہ نے مالک کو ایسا کرنے کا حکم دیا ہے۔[5] اور ایسے ہی کسی غلام نے اپنے آقا سے مکاتبت کر رکھی ہو تو حکم ہے کہ اس کی زکاۃ و صدقہ سے مدد کی جائے۔[6] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |