Maktaba Wahhabi

675 - 849
چنانچہ جب رسول کی ذات یا جاہ کو وسیلہ بنانا جائز نہیں تو کسی بزرگ کی ذات وجاہ کو کس طرح وسیلہ بنایا جا سکتا ہے؟ چوری اور اسلامی سزاؤں کے مسائل سوال : کتنے مال کی چوری پر ہاتھ کاٹا جائے گا؟ جواب : چوتھائی دینار پر۔ (دیکھئے تفصیل کے لیے تفسیر المائدہ: ۳۸، ۳۹) سوال : حدود میں سفارش کرنے کا کیا حکم ہے؟ جواب : حرام ہے۔ (دیکھئے تفصیل کے لیے تفسیر المائدہ: ۳۸، ۳۹) سوال : کیا باغ سے پھل لے کر کھانا بھی چوری شمار ہوگی؟ جواب : اگر بھوکا باغ میں سے کچھ کھا لے ساتھ نہ لے جائے تو اس پر کوئی حد نہیں اگر دامن بھر کر لے جائے تو دوگنی قیمت لی جائے اور اگر سٹور سے کوئی پھل چوری کرے تو نصاب کو پہنچنے پر ہاتھ کاٹا جائے گا۔ (دیکھئے حوالہ ایضاً) سوال : مقدمہ عدالت پہنچ جانے پر اس میں معافی کی گنجائش ہے؟ جواب : نہیں اب اسے حد ثابت ہو جانے پر نہ مدعی معاف کر سکتا ہے اور نہ ہی قاضی۔ (دیکھئے حوالہ ایضاً) سوال : کیا اسلامی سزائیں غیر انسانی ہیں ؟ جواب : اگر تو ان کے نفاذ سے جرائم رک جاتے ہیں ، انسانیت پنپنے لگتی ہے تو پھر تو ان کے انسانی ہونے میں کوئی دو رائے نہیں ہو سکتی ورنہ بات واضح ہے۔ (مزید تفصیل کے لیے تفسیر ملاحظہ کیجئے حوالہ ایضاً) سوال : پہلی شریعتوں کے احکام کیا ہمارے لیے بھی قابل عمل ہیں ؟ جواب : جی ہاں ، جبکہ وہ منسوخ نہ ہوئے ہوں ۔ (دیکھئے تفصیل کے لیے تفسیر المائدۃ: ۴۵) سوال : کیا عورت کے قصاص میں مرد قتل ہوگا؟ جواب : ہوگا۔ (دیکھئے تفسیر حوالہ ایضاً نیز سوال نمبر ۳۸) سوال : کیا اگر کان آنکھ وغیرہ کو جزوی نقصان پہنچتا ہے کیا اس میں بھی قصاص ہوگا؟ جواب : جزوی نقصان کی صراحت نہ ہونے کی وجہ سے اس کے قصاص بارے علماء مختلف فیہ ہیں ۔ (دیکھئے تفسیر ایضاً) سوال : زخم کا قصاص کب لینا چاہیے؟
Flag Counter