Maktaba Wahhabi

574 - 849
سورۃ الکوثر تعارف قریش اس لیے آپ سے بگڑے تھے کہ آپ صرف اللہ ہی کی بندگی و عبادت کرتے تھے اور ان کے شرک کو آپ نے اعلانیہ رد کر دیا تھا۔ اسی وجہ سے پوری قوم میں جو مرتبہ ومقام نبوت سے پہلے آپ کو حاصل تھا وہ آپ سے چھین لیا گیا تھا اور آپ گویا برادری سے کاٹ پھینکے گئے تھے آپ کے چند مٹھی بھر ساتھی بھی سب بے یارو مددگار تھے اور مارے کھدیڑے جا رہے تھے اس پر مزید آپ پر ایک کے بعد ایک بیٹے کی وفات سے غموں کا پہاڑ ٹوٹ پڑا تھا اس موقع پر عزیزوں ، رشتہ داروں ، قبیلے اور برادری کے لوگوں اور ہمسائیوں کی طرف سے ہمدردی وتعزیت کے بجائے خوشیاں منائی جا رہی تھیں جو ایک ایسے شریف انسان کا دل توڑ دینے والی تھیں جس نے اپنے تو اپنے غیروں تک سے ہمیشہ انتہائی نیک سلوک کیا تھا اس پر اللہ تعالیٰ نے آپ کو مختصر ترین سورت کے ایک فقرے میں خوشخبری دی جس سے بڑی خوشخبری دنیا کے کسی انسان کو کبھی نہیں دی گئی اور ساتھ ساتھ یہ فیصلہ سنا دیا گیا کہ آپ کے مخالفت کرنے والوں کی جڑ کٹ جائے گی۔[1]
Flag Counter