Maktaba Wahhabi

498 - 849
سورۃ المؤمن آیت ۲۸ کے فقرے ﴿وَقَالَ رَجُلٌ مُّؤْمِنٌ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ﴾ سے ماخوذ ہے۔[1] نیز اس کا دوسرا نام سورۃ الغافر بھی ہے۔[2] زمانہ نزول سیّدنا ابن عباس اور سیّدنا جابر بن زید رضی اللہ عنہما کے مطابق یہ سورۃ زمر کے متصل بعد نازل ہوئی۔[3] موضوع ومباحث جن حالات میں یہ نازل ہوئی ایک تو یہ کہ ہر طرف جھگڑے اور بحثیں چھیڑ کر نت نئے الزامات لگا کر قرآن کی تعلیم اسلام کی دعوت اور خود نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے اتنے شبہات لوگوں کے دلوں میں پیدا کر دئیے جائیں کہ ان کو صاف کرتے کرتے اتنے شبہات لوگوں کے دلوں میں پیدا کر دئیے جائیں کہ ان کو صاف کرتے کرتے اہل ایمان اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم زچ ہو جائیں دوسرے یہ کہ آپ کو قتل کرنے کے لیے زمین ہموار کی جائے۔ صورتحال کے ان دونوں پہلوؤں کو آغازِ تقریر ہی میں صاف صاف بیان کر دیا گیا ہے اور پھر آگے کی پوری تقریر انہی دونوں پر ایک انتہائی موثر اور سبق آموز تبصرہ ہے۔ قتل کی سازشوں کے جواب میں مومن آل فرعون کا قصہ سنایا گیا ہے۔ (آیات ۲۳ تا ۵۴)[4]
Flag Counter