جواب : نہیں ۔ [1] سوال : قراء ت قرآن اور ہر نیک کام سے پہلے کیا پڑھنا چاہیے؟ جواب : اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ، [2] جن وشیطان عموماً کن لوگوں پر غلبہ پاتے ہیں ؟ سوال : جن وشیطان عموماً کن لوگوں پر غلبہ پاتے ہیں ؟ جواب : شیطانوں کی شرارتوں کا عموماً بے راہ رو اور مشرک لوگ ہی شکار ہوتے ہیں ، جبکہ مومن اللہ پر توکل کرنے والے ان سے محفوظ رہتے ہیں نہ ان سے یہ کوئی شرارت کر سکتے ہیں اور نہ کوئی وسوسہ ڈال سکتے ہیں ۔ ارشاد باری ہے: ﴿اِنَّہٗ لَیْسَ لَہٗ سُلْطٰنٌ عَلَی الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا وَ عَلٰی رَبِّہِمْ یَتَوَکَّلُوْنَo اِنَّمَا سُلْطٰنُہٗ عَلَی الَّذِیْنَ یَتَوَلَّوْنَہٗ وَ الَّذِیْنَ ہُمْ بِہٖ مُشْرِکُوْنَo﴾ (النحل: ۹۹۔۱۰۰) ’’بے شک حقیقت یہ ہے کہ اس کا ان لوگوں پر کوئی غلبہ نہیں جو ایمان لائے اور صرف اپنے رب پر بھروسہ رکھتے ہیں ۔اس کا غلبہ تو صرف ان لوگوں پر ہے جو اس سے دوستی رکھتے ہیں اور جو اس کی وجہ سے شریک بنانے والے ہیں ۔‘‘ مجبوری کی حالت میں کلمۂ کفر کہنا سوال : کیا ایک مومن شخص مجبوری کی حالت میں زبان سے کفر نکال سکتا ہے؟ جواب : جی ہاں ! ارشاد باری تعالیٰ ہے: ’’جس نے اپنے ایمان کے بعد اللہ سے کفر کیا (تو اس نے بہت غلط کیا) مگر جسے مجبور کیا گیا ہو اور اس کا دل ایمان کے ساتھ مطمئن ہو۔‘‘ (النحل: ۱۰۶) دعوت وتبلیغ کا کام کس طرح کیا جائے؟ سوال : دعوت وتبلیغ کا کام کس طرح کرنا چاہیے؟ جواب : دعوت وتبلیغ کا کام اندھا دھند نہیں کرنا بلکہ اللہ عزوجل اس اہم ذمہ داری سے عہدہ برآ ہونے کا انداز بیان فرماتے ہیں : ﴿اُدْعُ اِلٰی سَبِیْلِ رَبِّکَ بِالْحِکْمَۃِ وَ الْمَوْعِظَۃِ الْحَسَنَۃِ وَ جَادِلْہُمْ بِالَّتِیْ ہِیَ اَحْسَنُ﴾ (النحل: ۱۲۵) |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |