Maktaba Wahhabi

569 - 849
سورۃ الزلزال تعارف:… یہ مدنی سورت ہے۔ فضیلت سیّدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا کہنے لگا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے قرآن پڑھا دیجئے، آپ فرماتے، الٓر والی تین سورتیں پڑھ لو وہ کہتا ہے میری عمر زیادہ ہوگئی ہے دل سخت اور زبان موٹی ہوگئی ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: حٰمٓ والی سورتیں پڑھ لو وہ کہتا ہے: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے کوئی جامع سورت پڑھائیے آپ اسے ﴿اِذَا زُلْزِلَتْ﴾ پڑھاتے ہیں حتیٰ کہ پوری پڑھ جاتے ہیں ، آدمی کہتا ہے اس ذات کی قسم جس نے آپ کو حق کے ساتھ بھیجا ہے! میں کبھی اس پر اضافہ نہ کروں گا پھر پیٹھ پھیر کر چل دیا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم دوبار کہتے ہیں : یہ چھوٹا سا آدمی کامیاب ہوگیا۔[1]
Flag Counter