Maktaba Wahhabi

606 - 849
الگ کر دے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے مطابق سلائے بستر پر ہی مگر رخ موڑ لے، مجامعت نہ کرے گفتگو تک چھوڑ سکتا ہے۔ (۳) اگر اس سے بھی بات نہ بنے تو مار پیٹ سے راہ راست پر لایا جا سکتا ہے لیکن مار ایسی ہونی چاہیے جس کا اثر ظاہر نہ ہو۔[1] عورت کو مارنا پیٹنا سوال : کیا اسلام مرد کو عورت پر ہاتھ اٹھانے کی اجازت دیتا ہے؟ دیتا ہے تو کن شرائط کے ساتھ؟ جواب : اسلام نے عورت کو جو پیٹنے کی اجازت دی ہے وہ بادل نخواستہ ہی دی ہے اور پھر بھی اسے ناپسند ہی کیا ہے تاہم بعض عورتیں پیٹے بغیر راہ راست پر آنے والی نہیں ہوتیں ایسی عورتوں کے بارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رہنمائی فرمائی ہے کہ ان کے منہ پر نہ مارا جائے، بے رحمی سے نہ پیٹا جائے کہ جس سے جسم پرنشان پڑ جائیں ۔[2] میاں بیوی کے درمیان مصالحت کے اصول سوال : میاں بیوی کے درمیان اسلام مصالحت کے کیا اصول مقرر کرتا ہے؟ جواب : اسلام نے میاں بیوی کی ناچاقی کی صورت میں مصالحت کا یہ اصول طے کیا ہے کہ یہ دیکھنے کے لیے کہ زیادتی کس طرف سے ہے ایک فیصلہ کرنے والا مقرر کر دیا جائے اگر اس پر بھی بہتری کی امید نہ ہو تو فریقین کی جانب سے ایک ایک فیصل مقرر کیا جا سکتا ہے جو غور وخوض سے یہ طے کریں کہ ظالم فریق کون ہے اور اس کی اصلاح کر دیں اس سے بہتری کی بہت امید ہے۔ کیا حکمین کو زوجین کے درمیان اتحاد و افتراق کا اختیار ہے؟ سوال : کیا حکمین، زوجین کے درمیان اتحاد و افتراق کا اختیار بھی رکھتے ہیں ؟ جواب : امام ابن عبدالبر رحمہ اللہ کے مطابق اگر یہ اتحاد کرانا چاہیں تو ان کا فیصلہ نافذ ہوگا اور اگر افتراق کرانا چاہیں تو تب بھی راجح قول کے مطابق ان کا فیصلہ نافذ ہوگا۔[3] نافرمان اور خوشبو لگا کرنکلنے والی بیوی سوال : جب بیوی الکحل اور اسپرٹ سے بنے ہوئے مختلف عطریات استعمال کر کے گھر سے باہر نکلے اور اپنی شادی شدہ بیٹیوں کی بھی ایسے عطریات کے ساتھ گھر باہر نکلنے میں حوصلہ افزائی کرے حالانکہ خاوند
Flag Counter