قریبی رشتہ داروں میں سے قریبی ترین یا پھر عام رشتے دار۔ ایسے ہی مونث کو اس کی وصیت کردہ عورت یا پھر اس کی ماں ، اس کی دادی، نانی پھر ایسے ہی قریبی سے قریبی رشتہ دار۔ میاں بیوی میں سے ہر ایک دوسرے کو نہلا سکتا ہے۔ مرنے والا مذکر ہو یا مونث اس کا ایک دفعہ سارا جسم دھو دینا کافی ہے۔ ٭ میت کو جب نہلانے لگیں تو غسل دینے والا اور غسل پر معاونت کرنے والے کے علاوہ دوسرے کا وہاں پر موجود ہونا مکروہ ہے۔ ٭ جب مسلمان وکفار آگ وغیرہ سے موت کا شکار ہوگئے ہیں کہ اب ان کی تمییز ممکن نہیں تو انہیں غسل دے کر کفن پہنایا جائے گا اور ان کا جنازہ پڑھا جائے گا اور انہیں مسلمان کی نیت کر کے دفن کر دیا جائے گا۔ ٭ سات سال کا بچہ یا بچی جو بھی ہو اسے مرد و عورت کوئی بھی نہلا سکتا ہے اور جب آدمی اجنبی عورتوں کے درمیان یا عورت اجنبی مردوں کے درمیان فوت ہو جائے اور مرنے والے کو غسل دینا مشکل ہو تو اس کا جنازہ پڑھ کر اسے بلا غسل ہی دفن کر دیا جائے گا۔ ٭ شہید معرکہ کو غسل نہیں دیا جائے گا جبکہ دوسرے شہید کو دیا جائے گا۔ ٭ حرام ہے کہ مسلم کافر کی نماز جنازہ پڑھے، اس کے جنازے کے پیچھے جائے جب اسے زمین برد کرنے والے اقرباء میسر نہ ہوں تو وہ اسے زمین برد کر دے، مشرک کے مسلمان اقرباء کے لیے درست نہیں ہے کہ اس کے جنازے کے پیچھے جائیں ۔ میت کو مسنون غسل دینے کا طریقہ جب کوئی میت کو غسل دینے کا ارادہ کرے تو وہ اسے چارپائی غسل پر ڈال لے پھر اس کے کپڑے اتار دے پھر اس کا سر اتنا اٹھائے کہ بیٹھنے کی حالت میں آجائے پھر نرمی سے اس کا پیٹ دبائے اور وافر پانی بہائے پھر اپنے ہاتھ پر کپڑا یا دستانے چڑھا کر اسے صاف کرے۔ پھر اسے غسل دینے کی نیت کرے، اپنے ہاتھ پر ایک اور کپڑا ڈال کر اسے نماز والا مسنون غسل کرائے اس کے منہ اور ناک میں پانی نہ ڈالے لیکن تر انگلیاں اس کی ناک اور منہ میں داخل کرے۔ پھر اسے پانی اور بیری یا صابن کے ساتھ نہلائے اس کے سر اور داڑھی سے ابتداء کرے پھر اس کی دائیں جانب گردن سے قدم تک پانی ڈالے۔ پھر اسے بائیں پہلو پر پلٹ لے اور اس کی داہنی پشت والی جانب کو دھوئے پھر ایسے ہی اس کی بائیں جانب کو دھوئے۔ پھر پہلے غسل کی مانند دوسری تیسری دفعہ دھوئے اگر صفائی نہ ہو تو زیادہ بھی کر سکتا ہے حتیٰ کہ صفائی ہو |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |