Maktaba Wahhabi

818 - 849
عورت کے لیے فحش رسائل یا فلموں وغیرہ میں عریاں تصاویر دیکھنے کا حکم سوال : کیا عورت کے لیے جائز ہے کہ رسائل یا فلموں وغیرہ میں عریاں تصاویر دیکھے؟ (بلیو پرنٹ فلموں کا حکم) جواب : اجنبی عورت کی عریاں تصاویر دیکھنا جائز نہیں ہے اور نہ ایسی فلمیں یا رسائل خریدنا جائز ہے جن میں ایسی تصویریں ہوں بلکہ انہیں جلا کر ضائع کر دینا چاہیے تاکہ یہ برائی اور فحش کاری پھیلنے نہ پائے یہ رسائل اور فلمیں فحاشی پھیلانے کے بڑے اسباب اور ذرائع ہیں ۔[1] پردے کے احکام و مسائل غیر مردوں کے روبرو جانا سوال : کیا اسلام غیر مردوں کے روبرو ہونے کی اجازت دیتا ہے؟ جواب : نہیں بلکہ پردے کے پیچھے سے بات کرنے یا کسی چیز کے لینے کی اجازت دیتا ہے۔[2] کن سے پردہ نہیں ؟ سوال : کن سے پردہ نہیں ہے؟ جواب : باپ، بیٹے، بھائی، بھتیجے، بھانجے، اپنی عورتیں ، غلام نیز چچا، ماموں ۔[3] ہاتھ اور چہرے کے پردے کا حکم سوال : ہاتھ اور چہرے کے پردے کا کیا حکم ہے؟ جواب : انہیں ڈھانپنا واجب ہے۔[4] کن سے بے حجاب ہوا جا سکتا ہے؟ سوال : کیا شریعت کی رو سے کسی شخص کی بیوی اپنے خاوند کے بھائیوں یا اس کے چچا کے بیٹوں کے سامنے بے حجاب ہو سکتی ہے اور کیا بالغ لڑکا اپنی ماں یا بہن کے ساتھ سو سکتا ہے؟ جواب : اولاً خاوند کے بھائی یا اس کے چچا زاد محض اس رشتے کی بنیاد پر بیوی کے لیے محرم نہیں ہیں لہٰذا وہ ان کے سامنے اپنے جسم کے وہ حصے ننگے نہیں کر سکتی جنہیں وہ اپنے محرم رشتوں کے سامنے ننگا کر
Flag Counter