Maktaba Wahhabi

560 - 849
سورۃ المطففین تعارف اس کے انداز بیان سے اور مضامین سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ یہ مکہ معظمہ کے ابتدائی دور میں نازل ہوئی ہے جب مکہ والوں کے ذہن میں آخرت کا عقیدہ بٹھانے کے لیے پے در پے سورتیں نازل ہو رہی تھیں اور اہل مکہ مسلمانوں پر آوازے کسنے اور ان کی توہین و تذلیل شروع کر دی تھی۔ اس کا موضوع بھی آخرت ہے۔[1] سورۃ الانشقاق تعارف یہ بھی مکہ معظمہ کی ابتدائی دور کی نازل شدہ سورتوں میں سے ہے اور اس کا موضوع قیامت وآخرت ہے۔[2] سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سورۃ ﴿اِذَا السَّمَآئُ انشَقَّتْ﴾ میں اور سورئہ ﴿اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ﴾ میں سجدہ کیا۔[3]
Flag Counter