دو بیٹیوں کے سرپرست کے لیے رفاقت نبوی کا وعدہ سیّدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ((مَنْ عَال جَارِیَتَیْنِ حَتَّی تَبْلُغَا جَائَ یَومَ الْقِیَامَۃِ أَنَا وَہُوَ)) وَضَمَّ أَصَابِعَہٗ۔[1] ’’جو شخص نے دو بیٹیوں کی بلوغت کو پہنچنے تک پرورش اور تربیت کی وہ قیامت کے دن (اس طرح) آئے گا میں اور وہ۔‘‘ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں کو (ایک دوسری سے) ملا دیا۔ امام مسلم رحمہ اللہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا، میرے ہاں ایک مسکین عورت اپنی دو بیٹیوں کو اٹھائے ہوئے آئی۔میں نے اسے کھانے کو تین کھجوریں دیں تو اس نے ان دونوں میں سے ہر ایک بیٹی کو ایک ایک کھجور دے دی پھر خود کھانے کی خاطر ایک کھجور اپنے منہ کی طرف اٹھائی دونوں بیٹیوں نے اس سے اس (کھجور) کو مانگا تو اس نے وہ کھجور بھی جو وہ خود کھانا چاہتی تھی ان دونوں میں تقسیم کر دی۔ اس عورت کے طور طریقہ نے مجھے حیرت زدہ کر دیا میں نے اس طرز عمل کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے روبرو کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((إِنَّ اللّٰہَ قَدْ أَوْجَبَ لَہَا بِہَا الْجَنَّۃَ أَوْ أَعْتَقَہَا بِہَا مِنَ النَّارِ۔))[2] ’’یقینا اللہ نے اس کے لیے اس کے بدلے جنت کو واجب کر دیا ہے اور اسے جہنم سے آزاد کر دیا ہے۔‘‘ دودھ پینے کی دعا ، نیز کیا دودھ پی کر وضو کرنے کا مسئلہ سوال : دودھ پینے کی کیا دعا ہے؟ نیز دودھ پی کر وضو کیا جائے گا؟ جواب : سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’۔جب تم میں سے کوئی کھانا کھائے تو کہے: ((اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَأَطْعِمْنَا خیرًا مِنہٗ۔)) ’’اے اللہ ہمارے لیے اس میں برکت فرما اور ہمیں اس سے زیادہ عطا فرمانا۔‘‘ اور جب دودھ پیے تو کہے: اَللّٰہُمَّ بَارِکْ لَنَا فِیْہِ وَ زِدْنَا مِنْہُ۔ ’’اے اللہ اس میں ہمارے لیے برکت فرما اور ہمیں اس سے زیادہ عطا کر۔‘‘ بلا شبہ بات یہ ہے کہ دودھ کے سوا کوئی بھی چیز کھانے پینے سے کفایت نہیں کرتی۔[3] |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |