Maktaba Wahhabi

499 - 849
سورۃ حم السجدۃ اس سورت کا نام دو لفظوں سے مرکب ہے۔ حم اور السجدہ مطلب یہ ہے کہ وہ سورت جس کا آغاز حم سے ہوتا ہے اور جس میں ایک مقام پر آیت سجدہ آئی ہے۔[1] اس کا دوسرا نام فصلت بھی ہے۔[2] زمانہ نزول معتبر روایات کی رو سے اس کا زمانہ نزول سیّدنا حمزہ رضی اللہ عنہ کے ایمان لانے کے بعد اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ایمان لانے سے پہلے ہے۔[3] موضوع ومضمون ایک دفعہ سرداران قریش حرم میں اکٹھے ہوتے ہیں اور اسلام کی دعوت کے پھیلاؤ کے خلاف تدبیر سوچتے ہیں اور عتبہ کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کرنے کے لیے بھیجتے ہیں وہ آپ کو آکر دولت، شادی، سرداری کی پیش کش کی مزید کہا کہ اگر جن چمٹ گئے ہیں تو اپنے خرچ پر آپ کا علاج کروا دیتے ہیں بس جماعت قریش میں انتشار پھیلانا چھوڑ دو، آگے سے آپ مذکورہ سورت کی آیات اسے سناتے ہیں اور وہ اپنا سا منہ لے کر رہ جاتا ہے اور متاثر ہو کر واپس چلا جاتا ہے۔[4] عتبہ کی باتوں سے صرف نظر کرتے ہوئے اس سورۃ میں اس مخالفت کو موضوع بحث بنایا گیا ہے جو قرآن مجید کی دعوت کو زک دینے کے لیے کفار مکہ کی طرف سے اس وقت انتہائی ہٹ دھرمی اور بداخلاقی کے ساتھ کی جا رہی تھی۔[5]
Flag Counter