زمین پر سے لیا تھا پس اسی اعتبار سے اولاد آدم کے رنگ وروپ مختلف ہوئے کوئی سرخ ہے کوئی سفید ہے کوئی سیاہ ہے کوئی اور رنگ کا ہے، ان میں نیک بھی ہیں اور بدبھی۔[1] نئی نوکری کی تلاش یا رہائش کے لیے دعا سوال : کوئی نئی نوکری کی تلاش میں ہو یا رہائش اسے کیا دعا پڑھنی چاہیے؟ جواب : دعائے نوح علیہ السلام کہ جب کشتی انہیں لے کر چل پڑی پھر پانی کم ہونا شروع ہوا تو اب انہیں یہ دعا سکھلائی گئی: ﴿رَّبِّ اَنزِلْنِیْ مُنْزَلًا مُّبَارَکًا وَّاَنْتَ خَیْرُ الْمُنزِلِیْنَo﴾ (المؤمنون: ۲۹) ’’اے میرے رب! مجھے اتار، ایسا اتارنا جو بابرکت ہو اور تو سب اتارنے والوں سے بہتر ہے۔‘‘ رزق حلال کی اہمیت سوال : رزق حلال کی کیا اہمیت ہے؟ جواب : اللہ عزوجل نے قرآن میں جا بجا رزق حلال کھانے کا حکم دیا ہے، جن میں سے ایک (المومنون: ۵۱) آیت ہے: اللہ فرماتے ہیں : ’’رسولو! حلال کھاؤ اور نیک اعمال کرو۔‘‘ نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم رزق حلال کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے آخر میں بتاتے ہیں کہ ایک شخص انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں لمبا سفر کر کے کعبہ پہنچتا ہے اپنے ہاتھ پھیلا دیتا ہے اور پروردگار کو پکارتا ہے! جبکہ اس کا کھانا حرام پینا حرام، لباس حرام اور جس غذا سے اس کا جسم بنا ہے وہ بھی حرام ہے تو پھر اس کی دعا کیسے قبول ہوگی۔[2] حرام کمائی سے صدقہ قبول نہیں ہوتا سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ آپ نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ صرف پاکیزہ کمائی سے ہی صدقہ قبول کرتا ہے۔‘‘[3] حرام ومشکوک کو چھوڑنے کا حکم ہے سیّدنا نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یوں کہتے سنا ہے کہ حلال بھی واضح ہے اور حرام بھی اور ان دونوں کے درمیان کچھ مشتبہ چیزیں ہیں ، جنہیں اکثر لوگ نہیں جانتے، اب جو شخص ان مشتبہ چیزوں سے بچتا رہا اس نے اپنے دین اور عزت کو بچا لیا اور جو مشتبہ چیزوں میں پڑ گیا اس کی مثال اس چرواہے کی سی ہے جو کسی کی رکھ کے گرد اپنے جانوروں کو چراتا ہے قریب ہے کہ وہ رکھ (چراگاہ) میں جا |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |