Maktaba Wahhabi

812 - 849
سوال : ایک فریق زنا کا اعتراف کر لے کیا اس سے دوسرے بارے تفتیش کی جائے گی؟ جواب : نہیں ۔ [1] سوال : کیا کسی زانی کا صالحہ عورت سے یا صالح کا زانیہ سے نکاح ہو سکتا ہے؟ جواب : ایسے نکاح سے احتراز کرنا چاہیے قرآن اس سے پرہیز کی دعوت دیتاہے۔ [2] پاک دامن عورتوں پر تہمت کی سزا اور اس کے مسائل سوال : کسی پر خصوصاً پاکدامنہ عورت پر تہمت لگانا کیسا ہے؟ جواب : یہ سات ہلاک کر دینے والے گناہوں میں سے ایک ہے۔[3] سوال : تہمت کی کیا سزا ہے؟ جواب : تہمت باز کو اسّی کوڑے لگیں گے اور گواہی بھی ناقابل اعتبار ٹھہرے گی الا یہ کہ توبہ کر لے۔ سوال : کیا ہر قسم کے الزام اور تہمت کی یہی سزا ہے؟ جواب : نہیں ! صرف تہمت زنا کی۔[4] سوال : قذف (تہمت) کی کیا شرائط ہیں ؟ جواب : تہمت لگانے والا، عاقل بالغ ہو، آزاد ارادے سے تہمت لگائے وہ باپ یا دادا نہ ہو۔ جس پر تہمت لگائی گئی ہو، وہ عاقل، بالغ، مسلمان، آزاد اور پاکدامن ہو۔ تہمت واضح الفاظ میں لگائی گئی ہو۔[5] سوال : کسی پر تہمت لگانا یا ایسی باتوں کو سن کر آگے بیان کرتے چلے جانا اس کا کیا حکم ہے؟ جواب : یہ فحاشی پھیلانے کا ایک انداز ہے جس پر رب عزوجل نے (عذاب الیم) دردناک عذاب کی دھمکی دی ہے۔[6] لعان اور اس کے متعلقہ مسائل سوال : لعان کسے کہتے ہیں ؟ جواب : اگر میاں اپنی بیوی کو کسی کے ساتھ بدکاری کرتے دیکھ لے تو وہ قاضی کے روبرو آکر چار دفعہ قسم اٹھائے کہ وہ سچا ہے پانچویں دفعہ کہے اس پر اللہ کی لعنت ہو اگر یہ جھوٹوں میں سے ہو۔
Flag Counter