Maktaba Wahhabi

605 - 849
دوسری روایت میں مروی ہے یعنی جھوٹی گواہی اور اسی کے ساتھ یہ بھی شامل کیے گئے ہیں سود خوری، رمضان کے روزے کا بلا عذر ترک کر دینا۔ جھوٹی قسم، قطع رحمی، ماں باپ کی نافرمانی… الخ[1] کیا نیکیوں کے اجر وثواب میں مرد و عورت برابر ہیں ؟ سوال : کیا نیکیوں کے اجر وثواب میں مرد و عورت برابر ہیں ؟ جواب : میراث اور اس جیسے دیگر مسائل میں شریعت نے اگرچہ عورت اور مرد کے مراتب کا پاس کیا ہے اور ان کے سماجی تفاوت کو مد نظر رکھا ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ عورت کو اسلام نے مستقل پچھلی نشستوں پر بیٹھا دیا ہے بلکہ کئی ایک مقامات پر ان کی برابری کو تسلیم کیا جس طرح کہ ایک یہ نیکیوں کے اجر کا معاملہ ہے اس کی تفصیل میراث کے مسائل میں بھی گزر چکی ہے۔[2] مرد ،عورت سے افضل کیوں ہے؟ سوال : مرد ،عورت سے افضل کیوں ہے؟ جواب : اس کی اللہ عزوجل نے دو وجہیں بیان فرمائی ہیں ایک یہ کہ مرد اپنی جسمانی ساخت کے لحاظ سے عورتوں سے مضبوط ہوتے ہیں ، دوسرا ذمہ داریوں کو نبھانے کی طاقت بھی مرد کی نسبت عورتوں میں زیادہ ہوتی ہے۔[3] بہترین بیوی کے کیا اوصاف ہیں ؟ سوال : بہترین بیوی کے کیا اوصاف ہیں ؟ جواب : (۱) جسے دیکھنے سے شوہر کا دل باغ باغ ہو جائے۔ (۲)شوہر کے ہر حکم کی بجا آوری کرنے والی ہو۔ (۳)باہر جائے تو اپنے آپ کو برائی سے بچائے۔ (۴)خاوند کے مال کی محافظہ ہو۔[4] نافرمان عورت کی اصلاح کا طریق سوال : نافرمان عورت کی اصلاح کا قرآن کیا طریق مقرر کرتا ہے؟ جواب : ایسی عورت کی اصلاح کے لیے قرآن تین انداز بیان فرماتا ہے: (۱) پہلے اسے زبان نصیحت کی جائے اسے اطاعت وفرمانی کی اونچ نیچ بارے آگاہ کیا جائے۔(۲) اس سے بات نہ بنے تو بستر
Flag Counter