چیز پر قادر ہے اور میں محض مجبور ہوں تو تمام تر علم والا ہے اور میں مطلق بے علم ہوں تو ہی ہے جو تمام غیب کو بخوبی جاننے والا ہے۔ اے میرے اللہ! اگر تیرے علم میں یہ کام میرے لیے دین ودنیا میں آغاز وانجام کے اعتبار سے بہتر ہی بہتر ہے تو تو اسے میرے لیے مقدر کر دے اور اسے میرے لیے آسان بھی کر دے اور اس میں مجھے ہر طرح کی برکتیں بھی عطا فرما اور اگر تیرے علم میں یہ کام میرے لیے دین ودنیا کی زندگی اور انجام کار کے لحاظ سے برا ہے تو اسے مجھ سے دور کر دے اور مجھے اس سے دور کر دے اور میرے لیے خیر و برکت جہاں کہیں ہو مقرر کر دے پھر مجھے اسی سے راضی و رضا مندی کر دے۔‘‘ دعا کے یہ الفاظ مسند احمد میں ہیں ۔ (ہَذَا الْأَمْر) جہاں ہے، وہاں اپنے کام کا نام لے مثلاً نکاح ہو تو (ہذا النکاح) سفر میں ہو تو (ہذا السَّفَرَ) بیوپار میں ہو تو(ہٰذَا التجارۃ) وغیرہ بعض روایتوں میں (خَیْرٌ لِی فِی دِینِی) سے (امری) تک کے بجائے یہ الفاظ ہیں ۔ خیرٌ لِی فِی عاجِلِ اَمرِی واٰجِلِہِ) امام ترمذی رحمہ اللہ اس حدیث کو حسن غریب بتلاتے ہیں ۔[1] دین مکمل ہو جانے کا کیا مطلب ہے؟ سوال : دین مکمل ہو جانے کا کیا مطلب ہے؟ جواب : دین سے مراد شریعت کے تمام اصول اور جزئی احکام وہدایات ہیں اور ان احکام پر عمل پیرا ہونے کا وہ طریقہ اور نمونہ بھی جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام مسلمانوں کے سامنے پیش فرمایا، جس کا مطلب یہ ہے کہ اس کے بعد مسلمانوں کو زندگی کے کسی بھی پہلو میں خواہ وہ معاشرتی پہلو ہو یا معاشی یا سیاسی ہو۔ باہر سے کوئی بھی اصول اسلام میں درآمد کرنے کی ضرورت باقی نہیں رہی اس لحاظ سے اسلام میں موجودہ مغربی جمہوریت، اشتراکیت، کمیونزم، سوشلزم یا اور کسی ازم کو داخل کرنے کی گنجائش نہیں رہتی۔ یہی صورتحال بدعات کی ہے۔[2] کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے کے بارے میں کیا وارد ہے؟ سوال : کھانے کے شروع میں بسم اللہ پڑھنے بارے کیا وارد ہے؟ جواب : کھانا کھانے سے قبل بسم اللہ پڑھنا لازم ہے ورنہ شیطان کھانے میں شریک ہو جاتا ہے اور اگر شروع کھانے میں بھول جائے تو پھر درمیان میں بِسْمِ اللّٰہِ اَوَّلَہٗ وَآخِرَہٗ کہنا مسنون ہے درج ذیل |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |