Maktaba Wahhabi

520 - 849
سورۃ الحدید آیت ۲۵ کے فقرے ﴿وَاَنْزَلْنَا الْحَدِیْدَ﴾ سے ماخوذ ہے۔[1] زمانہ نزول یہ بالاتفاق مدنی سورت ہے اور اس کے مضامین پر غور کرنے سے محسوس ہوتا ہے کہ غالباً یہ جنگ احد اور صلح حدیبیہ کے درمیان کسی زمانے میں نازل ہوئی ہے۔[2] موضوع ومضمون اس کا موضوع انفاق فی سبیل اللہ کی تلقین ہے اسلام کی تاریخ کے اس نازک ترین دور میں جبکہ عرب کی جاہلیت کے اسلام کا فیصلہ کن معرکہ برپا تھا یہ سورت اس غرض کے لیے نازل فرمائی گئی تھی کہ مسلمانوں کو خاص طور پر مالی قربانیوں کے لیے آمادہ کیا جائے۔[3]
Flag Counter