Maktaba Wahhabi

502 - 849
سورۃ الدخان یہ نام آیت نمبر ۱۰ ﴿یَوْمَ تَاْتِی السَّمَآئُ بِدُخَانٍ مُّبِیْنٍ﴾ کے لفظ دخان کو اس سورت کا عنوان بنایا گیا ہے۔[1] زمانہ نزول اس کا زمانہ نزول کسی معتبر روایت سے معلوم نہیں ہوتا مگر مضامین اندرونی شہادت بتاتی ہے کہ یہ بھی اسی دور میں نازل ہوئی ہے جس میں سورۃ زخرف اور اس سے پہلے کی چند سورتیں نازل ہوئی ہیں ۔[2] موضوع ومباحث کفار مکہ نے جب ستم کی انتہاء کر دی تو تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی کہ اللہ ان پر یوسف علیہ السلام کے قحط جیسا قحط نازل فرما۔ چنانچہ یہ لوگ اس قحط سے بلبلا اٹھے اور سردارانِ قریش خصوصاً ابوسفیان( رضی اللہ عنہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے دعا کروانے کے لیے بھاگے اسی موقع پر اللہ نے یہ تنبیہی خطبہ نازل فرمایا۔[3]
Flag Counter