ایک عورت یا مرد کو معاش کی وجہ سے بچوں کی منصوبہ بندی یا یہ فکر دل کو نہیں لگانی چاہیے کہ زیادہ بچوں کی روٹی کیسے پوری ہوگی اور دھرتی ان کا بوجھ کس طرح اٹھائے گی یہ سب اللہ کے کام ہیں اور سیانے کہتے ہیں : ’’جس کا کام اسی کو ساجھے۔‘‘ جن وشیطان کے ہتھے کیسے لوگ چڑھتے ہیں ؟ سوال : جن وشیطان کے ہتھے کیسے لوگ چڑھتے ہیں ؟ جواب : جن شیاطین عموماً اپنے پیچھے لگنے والے گمراہ لوگوں کو ہی قابو کرتے ہیں رحمن کے بندے ان کے شر سے محفوظ رہتے ہیں ۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿اِنَّ عَبَادِیْ لَیْسَ لَکَ عَلَیْہِمْ سُلْطٰنٌ اِلَّا مَنِ اتَّبَعَکَ مِنَ الْغٰوِیْنَo﴾ (الحجر:۴۲) ’’بے شک میرے بندے، تیرا ان پر کوئی غلبہ نہیں ، مگر جو گمراہوں میں سے تیرے پیچھے چلے۔‘‘ بار بار پڑھی جانے والی سات آیات سوال : (السبع المثانی) بار بار پڑھی جانے والی سات آیات سے کونسی سورت مراد ہے؟ جواب : سورۃ الفاتحہ۔[1] کون سا عمل سارے دن کے لیے کافی ہے؟ سوال : کون سا عمل انسان کو سارے دن کے لیے کافی ہو جاتا ہے؟ جواب : شروع دن میں چار رکعات پڑھنا۔[2] نماز کب تک فرض رہتی ہے؟ سوال : انسان پر نماز کب تک فرض رہتی ہے؟ جواب : جب تک اس کے حواس اور عقل باقی رہے۔ حتیٰ کہ اگر وہ کھڑے ہو کر نہ پڑھ سکے تو بیٹھ کر، یہ نہ ہو سکے تو لیٹ کر پڑھ لے۔[3] عورت کے زیور پہننے کے مسائل سوال : عورت کے لیے زیور پہننا کیسا ہے؟ جواب : عورت کو زیب وزینت کے لیے زیور پہننا جائز ہے، فرمان باری تعالیٰ ہے: |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |