ہے دونوں کمزور ہیں ۔‘‘ (الحج: ۷۳) اہل ایمان کی نشانیاں سوال : قرآن میں اہل ایمان کی کیا نشانیاں مذکور ہوئی ہیں ؟ جواب : (۱)وہ نمازوں میں خشوع اختیار کرتے ہیں ۔ (۲)وہ لغویات سے اعراض کرتے ہیں ۔ (۳)وہ زکوٰۃ ادا کرنے والے ہیں ۔ (۴)وہ بیویوں اور لونڈیوں (یاد رہے عورت کے لیے اس کے غلام کا یہ حکم نہیں ) کے علاوہ دوسری عورتوں سے اپنی شرمگاہوں کو محفوظ رکھنے والے ہیں ۔ (۵) وہ اپنی امانتوں اور عہد کا پاس کرنے والے ہیں ۔ (۶) وہ اپنی نمازوں کا خیال رکھنے والے ہیں ۔ (المؤمنون: ۲ تا ۹) شہوت رانی کی حلال وحرام صورتیں سوال : شہوت رانی کی کونسی صورتیں حلال اور کونسی حرام ہیں ؟ جواب : شہوانی خواہشات کے سلسلہ میں تین ہی صورتیں ممکن تھیں ایک یہ کہ انسان اسے کلیتاً ترک کر دے، دوسری یہ کہ ان کی تکمیل میں انسان کلیتاً آزاد ہو، تیسری یہ کہ معتدل روش اختیار کی جائے چنانچہ اسلام نے معتدل روش کو اختیار کیا ہے یعنی ان خواہشات کی تکمیل کا راستہ کھول تو دیا ہے مگر صرف نکاح، ملک یمین (لونڈی) کی صورت میں اس لحاظ سے رہبانیت بھی ممنوع قرار پائی اور شتر بے مہار آزادی بھی اور اس آزادی میں زنا، اغلام بازی، عورتوں کی ہم جنسی، جلق یا مشت زنی غرضیکہ شہوت رانی کی جتنی بھی صورتیں ہیں ، مندرجہ بالا دو صو رتوں کے علاوہ سب ناجائز قرار پائیں ۔[1] امام شافعی اور ان کے موافقین نے اس آیت: ﴿وَالَّذِیْنَ ہُمْ لِفُرُوْجِہِمْ…﴾ (المؤمنون: ۵تا۷) سے استدلال کیا ہے کہ اپنے ہاتھ سے خاص پانی نکال ڈالنا حرام ہے۔ [2] انسان میں رنگ و روپ کے فرق کی وجوہات سوال : انسان میں رنگ و روپ کا فرق کس لیے ہے؟ جواب : مسند میں ہے: اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام کو خاک کی ایک مٹھی سے پیدا کیا جسے تمام |
Book Name | تفسیر النساء |
Writer | الشیخ ابن نواب |
Publisher | دار المعرفۃ پاکستان |
Publish Year | |
Translator | |
Volume | |
Number of Pages | 850 |
Introduction |